آبنائے ہرمز دوبارہ بند، لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 16 افراد ہلاک؛ حملے جاری رہیں گے:نیتن یاہو
تل ابیب / تہران / واشنگٹن: ایران نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز بند کر دی ہے۔ ایران کی مشترکہ فوجی کمان نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ لبنان میں جاری اسرائیلی حملے ہیں۔
امریکہ اور ایران کے درمیان 17 جون کی رات ایک امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، جس میں آبنائے ہرمز کو کھولنے اور لبنان میں حملے روکنے کی شرائط شامل تھیں۔ تاہم امن معاہدے پر دستخط کے باوجود اسرائیل نے لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں۔
اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے 19 جون کی رات اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی (سیز فائر) کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن جنگ بندی کے اعلان کے محض آٹھ گھنٹے بعد ہی دونوں فریقوں کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ڈرونز اور توپ خانے کے ذریعے لبنان کے علاقے نباتیہ پر حملہ کیا، جس میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

0 comments