نو منتخب سپا قومی سکریٹری نے اکھلیش یادو کو وزیر اعلی بنائے جانے کی منت مانگی
بدایوں : سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو جی کے حکم سے اقلیتی سبھا کے قومی صدر مولانا اقبال خان قادری و مولانا عرفان الحق قادری سمیت اہم شخصیات نے سابق ضلع پنچایت رکن حافظ عرفان جو سہسوان سے ہیں ان کو اہم ذمّہ داری سونپی ہے ۔
اُنھیں ایک بار پھر سماجوادی پارٹی اقلیتی سبھا میں شامل کرتے ہوئے اقلیتی امور کی نگرانی کے لئے قومی سکریٹری عہدہ پر فائز کیا گیا ہے عرفان اس وقت ملک کی راجدھانی دہلی میں تھے اُنھیں پارٹی دفتر لکھنؤ سے فون پر اس کی اطلاع دی گئی جس کے بعد نو منتخب قومی سکریٹری نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء میں چادر و گل پیش کرتے ہوئے ملک و پارٹی کے لئے دعا کی اور اکھلیش یادو کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی منت مانگی ۔
Project Ehsas spread happiness on the faces of the hungry, SP leader Hafiz Irfan arrived to share his happiness
اُسکے بعد نو منتخب سکریٹری نے شرم وہار دہلی کی مزدور بستی میں جاکر لنچ کے پاکٹ گفٹ کیے حافظ عرفان سماج وادی پارٹی کے رہنما و سابق ایم پی دھرمیندر یادو اور سابق وزیر مولانا ڈاکٹر یاسین علی عثمانی کے بہت پہلے سے خاص مانے جاتے ہیں وہ پارٹی اور عوامی کاموں کے لئے جی جان سے محنت کرتے ہیں اسکے نتائج یہ کہ وہ خود ۲۰۱۵ میں ضلع پنچایت رکن کے ساتھ ساتھ ۲۰۱۶ میں یوجنا سمیتی کے رکن بھی منتخب ہوئے تھے۔
حافظ عرفان کے والد کا نام ارادت حسین ہے سہسوان کے کچھلا روڈ پر کارخانہ اور محلّہ نوادہ سہسودن میں رہائش ہے اوروہیں ان کا پارٹی دفتر بھی ہے وہ غریب بے سہارا لوگوں کی مدد کے لئے بھی علاقے میں مشہور ہیں آئے دن کسانوں ،مظلوموں و عوامی معاملات میں جد وجہد کرتے رہے ہیں اور خوب شہرت حاصل کرچکے ہیں وہ اسلامک انٹیلیکچوئل بورڈ کے صوبائی سکریٹری کے ساتھ مدرسہ اصلاح المسلمین کے صدر بھی ہیں ۔۲۰۰۹ کے لوک سبھا انتخابات میں سپا رہنما دھرمیندر یادو کے لئے دل و جان سے محنت کی جس کے بعد ایم پی دھرمیندر یادو سے ان کی نزدیکیاں بڑھتی گئیں اس کے بعد انہوں نے اسمبلی انتخابات ۲۰۱۷ کے نگر نکائے کے چناؤ سے لیکر اب تک پارٹی کے لئے اہم کام کیے ہیں

0 comments