الشفا ہاسپٹل جامعہ نگرمیں مفت کینسراسکریننگ ٹیسٹ 11مئی کو

نئی دہلی :  (پریس ریلیز) الشفا ہاسپٹل جامعہ نگرمیں کل بروز سنیچر بتاریخ 11 مئی مفت کینسراسکریننگ ٹیسٹ ہوگا ۔ کینسر اسکریننگ کا یہ پروگرام ابوالفضل انکلیو پر ہوئے ایک سرے میں پائے گئے 280 مریضوں کا ہوگا جن میں کینسر کی خطرناک علامات پائی گئی ہیں۔ الشفا ہاسپتل میں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی بنیادی صحت جانچ کرے گی ۔

ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے ہیلتھ مینیجرڈاکٹرعارف ندوی نے بتایا " یہ سروے ابوالفضل جامعہ نگر میں 5000 لوگوں پرکیا گیا ، ہمارے ہیلتھ والینٹیرس نے گھر گھر جاکرلوگوں سے ملاقات کی ان سے صحت سے متعلق 30 سوالات کیے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  یہ سروے انڈین کینسر سوسائٹی کے اشتراک سے کیا ہے، سروے میں  280 لوگ ایسے پائے گئے ہیں جن میں کینسر کی علامات خطرناک حد تک پہونچ گئی ہیں ۔ اگر یہ بیماری پہلے اسٹیج میں پتہ لگ جائے تو اس کا علاج ممکن ہے۔ ایسےلوگ جن کا علاج ہو سکتا ہے ان کا مفت علاج دہلی کے اچھے اسپتالوں میں کرایا جائے گا  ۔  

ڈاکٹر عارف ندوی نے کہا نوجوانوں میں بڑھتی ڈرگس کی بری عادت اورغیر فطری لائف اسٹائل سے اس بیماری کے خطرات بڑھ گئے ہیں ، اگر یہ بیماری پہلے اسٹیج میں پتہ لگ جائے تو اس کا علاج ممکن ہے۔ معلوم ہوکہ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن یہ پروگرام الشفا ہاسپٹل اور انڈین کینسر سوسائٹی کے ساتھ ملکر کر رہا ہے ۔   

0 comments

Leave a Reply