پہلى بار ، ہاں پہلى با ر ايسا ہوا ہے

عمّاره رضوان

پہلى بار ، ہاں پہلى با ر ايساديكھنےميں آرہا ہے كہ كره  ارض كا ہر باشنده ايك ان ديكهے دشمن سے نبرد آزما ہے ، ايسا دشمن جو سامنے سے وار نہیں كرتا ہے بلكہ بہت ہى چپكے سے آتا ہے اور انسان كے گلے پڑ جاتا ہے اور پھر تو انسان اپنا گلا پكڑكرزندگى كى بھيك مانگتے پھرتا ہے ، ہر كوئى اس ان ديكهے دشمن سے خوفزده ہے۔

 

 پہلى بار ، ہاں پہلى بار ايساديكهنےمیں آرہا ہے كہ  اس ان ديكھے دشمن نے امير و غريب كى خليج پا ٹ دى ہے ، بلكہ اميرزياه خوف ميں مبتلا ہے اور وه اپنى زندگى كے دفاع میں كچھ زيادہ ہی  محتاط ہو گيا ہے اور اپنے آپ كوگهروںميں محصور كرركها ہے۔

پہلى بار ، ہاں پہلى بار ايساديكهنےمیں آرہا ہےكہ فسق و فجور كےچوراہے سنسان پڑے ہيں اور عيش و مستى كى آ ماجگا ہیں ويران ہیں  ۔

پہلى بار ، ہاں پہلى بار ايساديكهنےمیں آرہا ہےكہ عورتيں ہى نہیں  بلكہ مرد بهى با حجاب نظر آرہےہيں ،  معانقہ توبہت دور كى بات  اب تو  لوگ  مصافحہ كے بھی  روادار  نہیں ہيں۔  

پہلى بار ، ہاں پہلى بار ايساديكهنےميں آرہاہےكہ لوگ وضو كے فضائل بيان كررہےہيں اور مسلم ہى نہیں بلكہ غيرمسلم بهى وضوكےاركان پر عمل كرنےكى تاكيد فرما رہے ہيں ۔

پہلى بار ، ہاں پہلى بار ايساديكهنےمیں آرہاہےكہ ہاسپٹل جہاں لوگ علاج كے لئے جاياكرتےہيں  اب اس  سے حتى المقدور بچنے كى كوشش كرتےہيں ، كيونكہ لوگ يہ سمجهتےہيں كہ يہ بڑى پر خطر جگہيں ہيں۔

پہلى بار ، ہاں پہلى بار ايساديكهنےميں آرہاہےكہ سپر پاور امريكہ ايسےممالك کے  سامنے زير دست ہے جن كوكبهى وه خاطر ميں نہيں لاتا تها۔

پہلى بار ، ہاں پہلى بار ايساديكهنےميں آرہاہےكہ مساجد سے أذان کی آوازه تو بلند ہوتی ہے مگر مساجد كےديوہيكل دروازں پہ تالے ہيں ۔ 

پہلى بار ، ہاں پہلى بار ايساديكهنےميں آرہاہےكہ حرمين شريفين كے ساتھ ساتھ مسجد اقصىٰ بهى اپنے زائرين سے محروم ہے ، نہيں بلكہ زائرين ان مقامات مقدسہ كى زيارت سے محروم ہيں ۔

پہلى بار ، ہاں پہلى بار ايساديكهنےميں آرہا ہےكہ ہمارے والدين ہمارے ساتھ گهروںميں قيدہيں اور ہمارے گهربهى آفس ميں بدل چكےہيں۔

ليكن ہندوتواوادى طاقتوں  كى نفرت پر مبنى سياست ، پہلى بار نہيں ہوئى ہے  يہ تو ان كاشاخسانہ ہے اور وه اسى كے بل پر جيتےہيں ۔

 

مضمون نگار ، سینئر سیکنڈری اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ کی درجہ بارھویں کی طالبہ ہیں   

0 comments

Leave a Reply