تشدد روکنے میں ناکام پولیس نے سوال پوچھنے پر ملت ٹائمزکے چیف ایڈیٹر پرایف آئی آر درج کردیا
پولیس کی اس غیر ذمہ دارانہ کار روائی کی صحافتی برادری اور صحافتی انجمنوں نے سخت مذمت کی ہے
نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز) کانپور تشدد کو روکنے میں ناکام اتر پردیش پولیس نے ملت ٹائمزکے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی کے سوال کا جواب دینے کے بجائے ان پر ایف آئی آر درج کر دیا ہے ۔ اس کی اطلاع شمس تبریز قاسمی نے ایک ٹوئیٹ میں دی ہے ۔
"کانپور تشدد سے متعلق میرے ویڈیو ٹویٹ پر پولیس نے میرے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ میرے خلاف مقدمہ اور الزامات بے بنیاد ہیں۔ مجھے خاموش کرنے کی یوپی پولس کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔ اقتدار کا احتساب کرنے کے لیے صحافت کرتا رہوں گا"۔ ( شمس تبریز کا ٹوئیٹ )
اتر پردیش پولیس کی اس غیر ذمہ دارانہ کار روائی کی صحافتی برادری اور صحافتی انجمنوں نے سخت مذمت کی ہے ۔ آل انڈیا آئیڈیل جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے شمس تبریز قاسمی پر ایف آ ئی آر درج کرنے کی سخت مذمت کی ہے اور اسے اظہار رائے کی آزادی کے منافی قرار دیا ہے ۔ اوکھلا پریس کلب نے بھی پولیس کی اس غیر ذمہ دارانہ کار روائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے زیادتی سے تعبیر کیا ہے ۔ صحافتی انجمنوں نے فوری طور پر ایف آئی آرواپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Police has filed a case against me over my video tweet regarding Kanpur violence. The case and charges against me are baseless. This attempt of the UP police to silence me will not work. I will continue doing journalism to hold power to account.
— Shams Tabrez Qasmi (@ShamsTabrezQ) June 6, 2022

0 comments