حرمین شریفین کے آثار کے ساته چهيڑچهاڑ ڈاکہ زنی اور زمین پر فساد پھیلانے کے مترادف / ڈاکٹر عبد الرحمن بن عبد العزیز السدیس
مکہ مکرمہ : (ایشیا ٹائمز) صدر عمومی برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوی فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمن بن عبد العزیز السدیس حفظہ نے تاکیدی طور پر اس بات کی وضاحت کی کہ حرمین شریفین کے آثار کی چوری یا ان کے ساته چهيڑچهاڑ کو ڈاکہ زنی اور زمین پر فساد پھیلانے کے مترادف سمجھا جائے گا، ساتھ بی انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو بھی حرمین شریفین کے امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے گا اس کے ساتھسختی سے نمٹا جائے گا، اور اسے منہ کی کھانی پڑے گی، ان شاء الله۔ کیونکہ اس ملک کی سکیوریٹی پر مامور افراد پورے اخلاص کے ساتھ
مستعد ہیں، جن کی قربانیوں کا مشاہدہ ہم نے اس بابرکت ملک کے متعدد سرحدوں پر کیا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ حرمین شریفین کا احترام مسلم ہے، اس لیے جو بھی وہاں فساد پھیلانے یا انہیں کسی بھی طریقے سے نقصان پہنچانے کی
کوشش کرے گا، اسے اپنے بھیانک انجام سے گزرنا ہوگا ۔
خود الله تبارک وتعالی نے ان دونوں شہروں کی حفاظت کی ذمہ داری لے رکھی ہے۔ ڈاکٹر سدیس نے حرمین شریفین، اور وہاں موجود عظیم اسلامی آثار کی حفاظت و دیکھ ریکھ اور ان دونوں کیلیے مخصوص میوزیم تیار کرنے کے سلسلے میں حکومت کی ترجیحات اور کوششوں کو سراہا۔

0 comments