پریس کلب آف انڈیا میں پینٹنگز کی نمائش

اس نمائش کی خاص بات یہ رہی کہ اسے پریس کلب کے ممبران نے تیار کیا تھا

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز ) پریس کلب آف انڈیا کے مرکزی ہال میں شاندار فن پاروں اور تصویروں کی ایک زبردست نمائش جاری ہے۔ ان دلکش پینٹنگز کو صحافیوں اور پریس کلب آف انڈیا کے اراکین نے تخلیق کیا ہے، اور اس حیرت انگیز نمائش کے انعقاد کا سہرا پی سی آئی کے صدر اور تجربہ کار صحافی، گوتم لاہڑھی کے سر جاتا ہے۔


نمائش کا افتتاح دوسرے دن مشہور مصورہ/فنکارہ اَروپنا کور نے کیا، جنہوں نے کام کرنے والے صحافیوں کے شاندار فن پاروں کی اس نمائش میں دعوت دینے پر پی سی آئی کے صدر گوتم لاہڑھی اور دیگر شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


اس نمائش میں اپنی شاندار فن تخلیقات اور تصاویر کے ذریعے حصہ لینے والے صحافیوں میں آر یا پریاگ راج، جتن گاندھی، جیتندر سنگھ، نرملہ شرما، روپک گوسوامی، سنجے بساک، شریروپا گوسوامی، سنیل کمار سنگھ، اور ویرندر ایس وو شامل تھے ۔


اس نمائش کا عنوان "Journos on Canvas" رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل، پی سی آئی کے رکن فوٹو جرنلسٹوں کی ایک تصویری نمائش بھی پریس کلب کے احاطے میں منعقد کی گئی تھی، جو بے حد کامیاب رہی، اور کئی تصاویر فروخت ہو گئیں۔


 سات فروری سے نو فروری تک جاری رہنے والی  یہ پینٹنگزآخری دن فروخت کے لیے بھی دستیاب رہی ۔

0 comments

Leave a Reply