اسپین اردو کے ایڈیٹر سید سلیمان اختر " ایگل ایوارڈ " سے سرفراز

امریکی سفارت خانے کے عہدے داران نے آج انہیں یہ ایوارڈ ایک پروقار تقریب میں پیش کیا

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز/اشرف علی بستوی ) بھارت میں امریکی سفارتخانے کے تحت کام کرنے والے امریکی ادارے امریکن کلچرل ہاوس کی میگزین  ' اسپین اردو ' کے ایڈیٹر سید سلیمان اختر "ایگل ایوارڈ " سے سرفراز کیے گئے ہیں ۔

امریکی سفارت خانے کے عہدے داران نے آج انہیں یہ ایوارڈ ایک پروقار تقریب میں پیش کیا ۔

سید سلیمان اختر کو یہ ایوارڈ 'اسپین اردو' میگزین کو نئی بلندیوں تک پہونچانے میں ان کے عزم اور میگزین کو نئے قارئین کے درمیان متعارف کرانے میں ان کی گراں قدر اختراعی کاوشوں کے لیے دیا گیا ہے ۔

سید سلیمان اختر کا صحافتی سفر دو دہائی عبور کر چکا ہے، ریڈیو اور الیکٹرانک میڈیا کا طویل تجربہ حاصل کرنے کے بعد 2012 سے' اسپین اردو' کے ایڈیٹرکی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں ۔

اسپین اردو امریکن کلچرل ہاوس کے تحت ہر دو ماہ میں  شائع ہوتا ہے ، اس کا ڈیجیٹل ایڈیشن بھی دستیاب ہے ۔ یہ پرچہ ہندوستان اورامریکہ کی عوام کے درمیان ثقافتی ،تعلیمی ، سماجی رشتوں کو وسعت دیتا ہے اور ہندوستانی نوجوانوں ،تاجروں اور دیگر پروفیشنلس کے لیےامریکہ میں حاصل مواقع سے نہ صرف باخبر کرتا ہے بلکہ بھر پور راہنمائی کرتا ہے ۔

    

0 comments

Leave a Reply