پوروانچل ايسوسيشن كے چيف كوآڈينيٹر ڈاكٹر انعام الله اعظمى ریاض میں بیسٹ كورونا واريرس' اعزاز سے سرفراز

رياض: (ایشیا ٹائمز) رياض ميں مقيم ڈاكٹر انعام الله اعظمى  كو بہترين كورونا واريرس كے اعزاز  سے سرفراز كيا گيا ہے - ڈاكٹر صاحب  ہندوستان كے معروف ومردم خيز سرزمين

اعظم گڑه كے رہنے والے ہیں  ہيں- الله تعالى نے موصوف كو مختلف صلاحيتوں اور خوبيوں سے نوازا ہے-  آپ ايك فعال سماجى كاركن ہيں، سماج كے ہرطبقہ كے لئے كهڑے رہتے ہيں- رياض ميں موجود ہندوستانيوں كى ہرسطح پر تعاون كرتے ہيں- رياض  شہرميں موجود تمام سماجى تنظيموں كے ساتھ مل كر كام كرتے ہيں- پوروانچل ايسوسيشن كے چيف كواڈينيٹر ہيں

آپ نے مارچ ميں لاك ڈاون سے ليكر اب تك كورونا مريضوں كا  ہر طرح سے ساتھ ديا-  ہاسپيٹل پہونچانے، كهانے پينے، رہنے سہنے  اور علاج ومعالجہ كے لئے پوروانچل ايسوسيشن كى جانب سے مكمل تعاون پيش كيا


 
 پوروانچل ايسوسيشن كے چيف كوآڈينيٹر  ڈاكٹر انعام الله اعظمى  ریاض میں بیسٹ كورونا واريرس'  اعزاز حاصل کرتے ہوئے  
آپ نے اس لاك ڈاون ميں  كورونا كٹس تقسيم كيا جس ميں اقصى ميٹر، تهرما ميٹر ، وٹامن سى اور دوسرى طبى سہوليات موجود تهيں- 350كورونا كٹس مفت ميں تقسيم كيا- آپ نے
اس عالمى  وبائى مرض  ميں جان ہتهيلى پر ركھ كر لوگوں كو اسپتال پہونچايا- اس كے علاوه سعودى عرب ميں  اگر كسى كى كورونا كى وجہ سے موت واقع ہوگئى تو سفارت خانہ كے تعاون سے ميت كى سارى كاغذى كاروائى مكمل كراكے ان كى تدفين كرائى


اس كورونا مہامارى ميں اپنى جان پر كهيل كركے دوسروں كى خدمت كا اعلى نمونہ جو ڈاكٹر صاحب نے پيش كيا ہے وه ہمارے لئے مشعل راه ہے– آپ كى انہى خدمات كے اعتراف ميں  انڈين فورم فار ايجوكيشن رياض نے بہترين كورونا ويريرس كا ايوارڈ  ديا-ہندوستانى  سفارت خانہ كے سيكنڈ سكريٹرى  جناب عاصم انور صاحب كے دست مبارك  سے ايك فائيواسٹار ہوٹل ميں اس ايوارڈ سے نوازا گيا

 
اس كے علاوه ڈاكٹر انعام الله   مختلف سماجى كاموں ميں بڑھ چڑھكر حصہ ليتے ہيں- مختلف  سماجى تنظيموں كے ممبر ہيں-خدمت خلق ميں ہميشہ پيش پيش رہتے ہيں- سعودى عرب ميں كوئى بهى پريشان شخص جب بهى ڈاكٹر صاحب سے مل كر اپنى پريشانى كا ذكر كرتا ہے تو ڈاكٹر صاحب اس كى پريشانيوں كو دور كرنے كى كوشش كرتے ہيں-

ہندوستان كے معروف اداره جامعہ الفلاح سے فارغ ہیں ، علیگڑہ مسلم یو نیورسٹی اولڈ بوائذ ریاض کور کمیٹی کے رکن ، جا معہ ملیہ اسلامیہ المنائی ایسو شیشن ریاض  کے اہم رکن اور انجمن طلبہ قدیم جامعة الفلاح ریاض یونٹ کے صدر ہیں ، تعليم كے ميدان سے آپ كا خصوصى لگاؤہے- قوم كے نونہالوں كو تعليم كے ميدان ميں آگے بڑهانے كى جدوجہد كرتے رہتے
ہيں-

0 comments

Leave a Reply