ضلعی جمعیت اہل حدیث کی جانب سے موسم سرما ميں کمبل کی تقسیم
بلرام پور ( تلسی پور/ فیصل خان کی رپورٹ ) سرد موسم سے پریشان غریبوں، یتیموں نیز بیواؤں کیلیے ضلعی جمعیت اہل حدیث کی جانب سے بتاریخ 28 دسمبر بروز منگل ضلعی جمعیت کے کیمپس میں کثیر تعداد میں کمبل تقسیم کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ایسے موقع پر بطور مہمان خصوصی معروف داعی و سماج سیوی شیخ پرویز عالم عبدالحلیم مدنی حفظہ اللہ نے شرکت کی، مشہور سماجی کارکن ، سابق گنا چیئرمین تلسی پور محترم جناب عقیل احمد خان صاحب ، سماجی و رفاہی کاموں میں پیش پیش رہنے والے ارشد کمال و ضلعی جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلی مولانا زبیر احمد عبدالمعبود مدنی و شہر تلسی پور کے سیاسی ،سماجی و رفاہی کاموں میں پیش پئش رہنے والے کئی اہم شخصیتوں نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ کمبل تقسیم کرنے کے علاوہ شال پوشی سے مہمانان گرامی کا استقبال کیا گیا ساتھ ہی ساتھ مفید باتیں عوام الناس کے سامنے پیس کی گئیں مہمان خصوصی شیخ پرویز عالم عبدالحلیم مدنی نے رفاہی کاموں نیز بچوں کی تعلیم و تربیت اور بنی نوع انسانیت کی خلقت کے مقصد کو واضح کرتے ہوئے عام فہم زبان میں خطاب فرمایا صدارتی کلمات شیخ زبیر احمد مدنی نے پیش کیا ، مہمانان گرامی کا پر زور استقبال کے ساتھ ساتھ عوام الناس کا بھی استقبال کیا نیز کامیابی کے طریقے و وقت کی قیمت نیز رفاہی کاموں پر زور ڈالی۔ نظامت کا فریضہ محمد ظفر عبدالرؤف محمدی نے کی نیز شیخ زبیر احمد مدنی حفظہ اللہ کے دعاییہ کلمات سے اس رفاہی کیمپ کا اختتام ہوا

0 comments