اے آئی ایم آئی ایم دہلی کے صدر کلیم الحفیظ کی دہلی انچارج ممبر آف پارلیامینٹ امتیاز جلیل سے کی ملاقات ؛ بلیغ الزماں نعمانی مجلس کے جنرل سیکریٹری بنائے گئے
نئی دہلی : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے اے آئی ایم آئی ایم دہلی انچارج اور اورنگ آباد کے ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل سے ساوتھ ایونیو میں ان کے آفس پہونچ کر ملاقات کی ۔
کلیم الحفیظ کی دہلی کی صدارت سنبھالنے کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی ۔ میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دہلی پردیش کمیٹی کی تشکیل پر غور و خوذ کیا ۔ میٹنگ کا فوری نتیجہ سامنے آگیا ہے بلیغ الزماں نعمانی کو مجلس کا جنرل سیکریٹری بنا یا گیا ہے ۔
امتیاز جلیل کے ساتھ سے ملاقات میں دہلی کی کمیٹی کی تشکیل ،آنے والے کارپوریشن کے الیکشن اور دہلی میں مجلس کی توسیع اور استحکام پر تفصیل سے گفتگو ہوئی ہے ایسا بتایا گیا ہے ۔

0 comments