سعودی عرب میں 'بہار انجمن' پروگرام میں کانگریس لیڈر ہدایت جینٹل مہمان اعزازی ہوں گے

بہار انجمن کا سالانہ پروگرام 12 مئی کو ملک کی راجدھانی ریاض میں” شام بہار“ کے عنوان سے منعقد ہورہاہے

ریاض نئی دہلی: (ایشیا ٹائمز) سعودی عرب میں مقیم باشندگان بہار کی تنظیم بہار انجمن کا سالانہ پروگرام 12 مئی کو ملک کی راجدھانی ریاض میں” شام بہار“ کے عنوان سے منعقد ہورہاہے جس میں سعودی عرب میں مقیم باشندگان بہارشرکت کریں گے اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

بہارانجمن کا یہ ساتواں سالانہ پروگرام ہے جس میں مہمان خصوصی کے حیثیت سے بہارکے سمستی پور سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ابھرتے ہوئے رہنما اور دہلی کانگریس میں سوشل میڈیا کے چیرمین ہدایت جینٹل کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیاگیاہے ۔


بہار انجمن کے صدر ڈاکٹر عبد الفرح نے کہاکہ بہار انجمن کا مقصد سعودی عرب میں مقیم باشندگان بہار کو آپس میں متحدہ رکھنا ، مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرنا اور اپنے ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے جدوجہد میں شامل ہوناہے ۔

سالانہ پروگرام بہت اہمیت کا حامل ہوتاہے جس میں تقریباً ایک ہزار سے زیادہ لوگ شرکت کرتے ہیں ، اس پروگرام میں انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ مہمان خصوصی اور چیف گیسٹ کےطور پر اپنے وطن سے تعلق رکھنے والے کسی ایسے سرکردہ رہنما کو مدعو کیا جائے جو عوام کے درمیا ن رہتے ہیں ۔


حالیہ پروگرام میں ہم نے دہلی کانگریس کے سوشل میڈیا صدر اور بہار کے ابھرتے ہوئے رہنما ہدایت اللہ جینٹل کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے جبکہ آر جے ڈی ایم ایل اے اختر الاسلام شاہین مہمان خصوصی کے طور پر آ رہے ہیں۔ان کے مسائل حل کرتے ہیں اور ملک و قوم میں اپنی شناخت رکھتے ہیں۔ 

1 comments

  • Rajesh Kumar Malik,, please send the message in Hindi

    ,, good morning .

Leave a Reply