گریٹ انڈیا نیشنل اکیڈمی اسکول کے زیر اہتمام بچوں کا پروگرام منعقد
تعلیم ہی سے ہم ترقی وکامیابی حاصل کر سکتے ہیں : ڈاکٹر عبد اللہ فیصل
نوگڑھ ، سدھارتھ نگر: (ایشیا ٹائمز نیوز بیورو) گریٹ انڈیا نیشنل اکیڈمی اسکول کے زیر اہتمام بچوں کا پروگرام منعقد ہوا ـ جس کی صدارت اسکول کے چئیر مین جناب نور اللہ خان نے کی صدارتی کلمات میں آپ نے کہا کہ تعلیم ترقی کے لئے بنیاد ہے ـ اگر ہم نے وقت اور حالات کو سمجھا نہیں اور حالات کے مطابق خود کو ڈھا لا نہیں تو ہمیں کف افسوس ملنا پڑے گا ـ
اس لئے ضرورت ہے کہ بچے محنت کریں ـ بچوں کے لئے کمیپوٹر کا انتظام بھی کیا گیا ہے ـ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے اسکول کو کمپوٹر ڈونیٹ کر کے عظیم کارنامہ انجام دیا ہے ـ جس کے لئیے ہم ان کے مشکور وممنون ہیں ـ

بچوں سے مخاطب اسکول کے بانی نور اللہ خان
پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبد اللہ فیصل صاحب نے شاندار تقریر کی اور کہا کہ یہی بچے ہی مستبل کے معمار ہیں ـ ان پر توجہ دینے کی ضرورت
ہے ـ علم کی اہمیت وافادیت کو اجاگر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ تعلیم سب سے بڑی دولت ہے ـ وہی لوگ کامیاب ہیں اور ترقی کے منازل طے کر رہے ہیں جن کے اندر تعلیم ہے اور لوگوں سے ممتاز ہیں ـ

مہمان خصوصی ڈاکٹر عبد اللہ فیصل
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعہ ہم تمام لوگوں کو پیچھے کر سکتے ہیں ـ اور بغیر تعلیم کے ہم اس زمانے میں ادھورے ہیں ـ تعلیم میں بچوں کے معاون چار لوگ ہوتے ہیں ـ سرپرست حضرات اپنے بچوں کو تیار کر کے وقت پر اسکول بھیجیں او ر بچوں کے ڈریس صاف صفائ پر دھیان دیں ـ اساتذہ کو چاہئیے کی وقت کی پابندی کریں یہ طلبہ وطالبات امانت ہیں ان کی حفاظت کرنا اساتذہ کی اہمترین ذمہ داری ہے ـ اگر اساتذہ قابل صلاحیت مند ہیں تو اسکول کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہوگاـ اللہ اس اسکول کو ترقی دے ـ
دوسرے مہمان مشہور شاعر ساحل کپل وستوی نے تعلیم کے موضوع پر اشعار سنا کر سماں باندھا اور ایک طالبہ نے ایک نظم بھی پیش کی اور مہمانوں کے بدست اساتذہ کو سرٹیفکیٹ بھی ملا اور مہمانوں کو بھی مومنٹو وغیرہ سے نواز گیا۔

0 comments