دہلی کی ایک عدالت نے دہلی فسادات کے دوران شیو وہار میں مدینہ مسجد میں آگ زنی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی

 

نئی دہلی :  دہلی کی ایک عدالت نے آج  دہلی  پولیس کو ہدایت  دی ہے کہ گزشتہ سال دہلی فسادات کے دوران شیو وہار میں مدینہ مسجد میں آگ زنی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرے ۔

لائیو لا کی رپورٹ کے مطابق  ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ میوری سنگھ نے کراول نگر تھانے کے ایس ایچ او کو ایف آئ آر درج کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ واضح طور یہ قابل اعتراف جرم ہے  اس لیے  معاملے کی جانچ کی جانی چاہیے  ۔

عدالت کا یہ حکم  ایڈوکیٹ ایم ار شمشاد کی جانب سے داخل ایک عرضی  پر آیا ہے ۔

عدالت کو دی گئی عرضی  کے مطابق 25 فروری 2020 کی شام تقریبا 6 بجے 25 تا 26 افراد لاٹھی ڈنڈوں،  پیٹرول بھری بوتلوں  اور اسلحوں کے ساتھ مدینہ مسجد کی گلی میں داخل ہوئے ، پرتشدد بھیڑ نے مسجد میں توڑ پھوڑ آگ زنی شروع کر دی اور ایل پی جی کے دوسیلنڈروں کے ذریعے مسجد میں آگ لگا دی ۔

 شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ 26 فروری کی صبح شرپسندوں نے مسجد کی چھت پر چڑھ کر جے شری رام کا نعرہ لگایا اور بھگوا جھنڈا لہرا دیا ، کورٹ نے  ایف آئی آر درج کرکے جانچچ کرنے  کی بات تو کہی ہے لیکن  ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے حکم  میں کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ پہلے اس بات کی جانچ کی جائے کہ کیا واقی جرم ہوا ، یا نہیں ،معاملے اگلی سماعت 9 فروری کو ہوگی ۔ 

0 comments

Leave a Reply