جامع مسجد دہلی کے قریب دین دنیا ہاؤس میں ’’محمد مسلم: عظیم انسان، بیباک صحافی‘‘ کی کتاب کا اجرا

نئی دہلی، (ایشیا ٹائمز)  دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے پہلو میں واقع دین دنیا ہاؤس میں کل  معروف صحافی جاوید اختر کی مرتب کردہ کتاب  ’’محمد مسلم: عظیم انسان، بیباک صحافی‘‘ کا اجرا عمل میں آیا۔ اس بامقصد اور باوقار تقریب کا اہتمام دہلی یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن (ڈائیوا) نے کیا۔
 

 

تقریب کے دوران متعدد نامور شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع، سینئر صحافی معصوم مرادآبادی، پروفیسر ریاض عمر اور مرحوم محمد مسلم کے صاحبزادے اطہر مسلم نے کتاب اور مصنف کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
پروگرام کی نظامت محمد تقی صاحب نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔ کتاب کے اجرا کے موقع پر مصنف نے ڈائیوا کے ذمہ داران، خصوصاً اس کے صدر محمد نعیم صاحب، محمد تقی صاحب اور آصف فہمی صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ 

یہ تقریب اس لحاظ سے بھی اہم رہی کہ وہیں دین دنیا ہاؤس سے کبھی معروف ماہنامہ دین دنیا شائع ہوتا تھا، جو اردو صحافت کی تاریخ میں اپنی علمی و ادبی شناخت رکھتا ہے۔

0 comments

Leave a Reply