اے پی سی آر کی قانونی مدد سے کشمیری فوٹو جر نلسٹ منان گلزار دار کی ضمانت منظور
|
|||
نئی دہلی :منان ایک نو عمر فوٹو جرنلسٹ ہے جن کا تعلق کشمیر سے ہے- این آئی اے نے عسکریت پسندی کی شازش کے الزام میں پچھلے سال گرفتار کیا تھا۔ منان ایک صحافی ہیں اور کشمیر میں ہونے والے تنازعات کو اپنی فوٹو کشی کے ذریعے سے دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں انکے اس کام کو مختلف بین الاقوامی مطبوعات میں نمایاں کیا گیا ہے- منان دہلی کی تہاڑ جیل میں ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے قید ہیں۔
ایڈووکیٹ تارا نرولا ؛ تمنا پنکج اور پریا وتس نے اے پی سی آر کی جانب سے پٹیالہ ہاوس کورٹ میں منان کی پیروی کرتی رہی ہیں جس کے نتیجہ میں کل کورٹ نے انکو زمانت دے دی۔
اے پی سی آر ایک ایسی تنظیم ہے جو انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے قائم کی گئی ہے اور اس کا اہم کام مظلوموں کی قانونی مدد فراہم کرنا ہے خاص کر دہشت گردی میں بے بنیاد گرفتار ہونے والے نوجوانوں کو انصاف دلانا اس تنظیم کا سب سے اہم کام ہے- حالیہ دنوں میں کئی معصوم نوجوانوں کی قانونی مدد اے پی سی آر نے کی ہے اور وہ ضمانت پر رہا کئے گئے ہیں اور امید ہے باعزت بری بھی جلد ہونگے۔


0 comments