ایشیا ٹائمز کے خصوصی نمائندہ بستی ضلع زبیراحمد کا انتقال
زبیر صاحب آپ بہت یاد آئیں گے، اللہ آپ کو غریق رحمت کرے، اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
نئی دہلی : ( ایشیا ٹائمز/اشرف بستوی ) آج کا دن ایشیا ٹائمزکے لیے انتہائی تکلیف لے کر آیا ہے ہمارے ایک مضبوط ساتھی زبیر احمد جو خصوصی نمائندہ بستی ضلع زبیر احمد صاحب کا آج سہ پہر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا، اناللہ واناالیہ راجعون .
مرحوم بستی سے ایشیا ٹائمز کی نمائندگی کرتے تھے۔ مرحوم پیشے سے ٹیچر تھے لیکن صحافتی سرگرمیوں میں کافی دلچسپی رکھتے تھے. پسماندگان میں 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ان کے آبائی وطن ضلع بستی کے چھتونی گاوں میں ادا کی جائے گی ۔
ایشیا ٹائمز سےزبیر صاحب کی دلی وابستگی تھی وہ روزانہ ایشیا ٹائمز ڈیلی نیوز اپڈیٹ اپنے حلقے میں پابندی سے شیئر کرتے، ایشیا ٹائمز کی توسیع پر مجھ سے اکثردیر تلک چرچا کرتے، مفید مشوروں سے نوازتے، اشاعتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے، ابھی دو روز قبل ہی ٹیلیفون پر بات ہوئی نئے سال کی آمد کے حوالے سے کچھ مشورے دیے، کرونا کے ایام کی سختیوں کا ذکر آیا۔
زبیر صاحب آپ بہت یاد آئیں گے، اللہ آپ کو غریق رحمت کرے، اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

0 comments