باڑ میر سے ایشیا ٹائمز لائیو : وژن 2026 نے باڑمیر میں موبا ئل میڈیکل سروس کا افتتاح کیا
باڑ میر کے اندرپرستھ ریزورٹ میں 200 مریضوں کی جانچ کے ساتھ ہوئی افتتاحی تقریب
باڑمیر راجستھان: (اشرف علی بستوی ) ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن نے اپنی صحت خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ہندوستان کے سب سے پسماندہ اضلاع کی فہرست میں شامل راجستھان کے باڑمیر کے لیے موبائل میڈیکل سروس شروع کی ہے.
اس سروس کا افتتاح باڑمیر ضلع ہیڈکوارٹر پر اندر پرستھ ریسورٹ میں ایک پروقار تقریب میں ہوا. افتتاح کے موقع پر 200سے زائد افراد کی طبی جانچ کی گئی اور مفت دوا دی گئی. افتتاح سے قبل باڑ میر کے مختلف خطوں میں ایک ہفتہ تک چلے مفت میڈیکل کیمپ میں 700 مریضوں کی جانچ کی گئی ۔
افتتاح سے قبل ڈاکٹروں کی ٹیم نے علاقے کا سروے کرنے کے بعد رپورٹ دی تھی جس میں مندرجہ بالا باتیں سامنے آئی ہیں. باڑمیر ریگستانی علاقہ جہاں زندگی بڑی دشوار ہے، پانی کی شدید قلت سے یہاں کا بڑا مسئلہ ہے.

معلوم ہو کہ باڑمیر میں اس موبائل میڈیکل سروس کو بہتر ڈھنگ سے چلانے کے لیے تین الگ الگ تنظیمی ساتھ ملکر کام کریں گیں، جس میں آسٹر ڈی ایم فاونڈیشن کیرالا، ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن نئی دہلی اور باڑمیر کی مقامی تنظیم روما دیوی فاونڈیشن شامل ہیں.
ایک سروے کے مطابق اس علاقے کے لوگوں خاص طور سے خواتین کی صحت کو بے تحاشا دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خواتین خون کی کمی، کیلشیم کی کمی، ماہواری کے ایام کی دشواریاں اور دیگر امراض کا شکار ہیں.

افتتاحی تقریب میں باڑمیر کے ضلع پریشد صدر مہندر چودھری، بی ایس ایف کمانڈنٹ دیویندر سنگھ، ضلع سی ایم او ہریندر بھاکھر، رومادیوی ،چیئر پرسن رومادیوی فاونڈیشن، آسٹر ڈی ایم فاونڈیشن کے سی ایس آر ہیڈ جلیل پی اے، مینجر لطیف قاسم، ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل، فاونڈیشن کے ہیلتھ مینیجر ڈاکٹر عارف ندوی سمیت معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

0 comments