ایشیا ٹائمز کے اسپیشل کرسپانڈینٹ زبیر خان سعیدی کے والد بنے خان کا انتقال
نئی دہلی : ( ایشیا ٹائمز ) ایشیا ٹائمز کے اسپیشل کرسپانڈینٹ زبیر خان سعیدی کے والد محترم عبید عبدالرحمٰن عرف بنے خان کا طویل علالت کے بعد آج ککرالہ میں انتقال ہوگیا ۔
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ مرحوم اترپر دیش کے مردم خیز قصبہ ککرالہ ضلع بدایوں کے جماعت اسلامی ہند کے قدیم رکن جماعت تھے ۔
وہ نوجوانی کے پہلے پائیدان پر ہی جماعت اسلامی ہند کے قریب ہوگئے تھے اور بہت جلد یہ قربت باقاعدہ رکنیت میں تبدیل ہوگئی ۔
انہوں نے 22 نے برس کی عمر میں 1953 میں جماعت اسلامی ہند کی رکنیت اختیار کی تھی ۔
بتایا جاتا ہے کہ ککرالہ 1960 اور 70 کی دہائی میں جماعت اسلامی ہند کا اہم تربیتی مرکزو مسکن ہوا کرتا تھا اوراس میں بنے خان نے کلیدی اداکیا ۔ انہوں نے تحریک اسلامی کی کی دل کھول کر خدمت کی ، وہ پیشے سے ٹیچر تھے، ڈیوٹی سے واپسی کے بعد جو وقت ملتا پوری ایمانداری سے تحریک اسلامی کی خدمت لگے رہتے ۔
گزشتہ کئی برس سے صاحب فراش تھے۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کی خدمات کو قبول کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔ آمین

0 comments