ارقم اشتیاق یوپی پی ایس سی امتحان پاس کر آر او آفیسر بنے

 الہ آباد :  ضلع کے مسلم اکثریتی قصبہ مئوآ ئمہ کے محلہ اعظم پور کے ارقم اشتیاق ولد محمد اشتیاق نے یوپی پی ایس سی 2021 کاامتحان پاس کر آر او آفیسر بنے ہیں، آفیسر بننا یقینا قابل فخر بات ہے,ان کی اس کامیابی پر علاقہ  میں خوشی کاماحول ہے 

ارقم اشتیاق کی ابتدائی. تعلیم مکتب انوارالعلوم مئوآئمہ سے ہوئی ہے , اسٹینڈرڈ انٹر میڈیڈیٹ سے انہوں نے انٹر پاس کیا ۔ اس کے بعد الہ آباد یونیورسٹی سے بی اے کی تعلیم حاصل کی۔  مسلسل تین برس  سول کی تیاری میں مصروف رہے  , اس موقع پر ارقم اشتیاق کے والد محمد اشتیاق نے کہا '  مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میرے فرزند ارقم نے بڑی کامیابی حاصل کی اور اپنے والدین اور اہل خانہ کانام روشن کیا

 ارقم اشتیاق نے کہا, " مجھے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ یوپی پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل ہوئی , انہوں نے کہا, میری خواہش یہی ہے کہ میں آئی اے ایس آفیسر بنوں , میرا بچپن سے یہی خواب ہے, اس موقع پر نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی نے کہا, آر او آفیسر بننا یقینا بہت بڑی بات ہے بھانجے کی اس کامیابی پر دلی خوشی ہوئی,انہوں نے کہا, مئوآئمہ جیسے
اکثریتی قصبہ جہاں تقریبا پچاس ہزار کی آبادی ہے

ارقم اشتیاق مفتی محمد شوکت علی رحمہ اللہ کے نواسہ ہیں ,آج مئوآئمہ کاایک لال پہلا آر او آفیسر بنا ,انہوں نے کہا, دوسرے نوجوانوں کو بھی اس سے سبق لینے کی ضرورت ہے, اور تعلیم کے میدان میں خوب جدوجہد کریں تاکہ مستقبل روشن ہو 
ارقم اشتیاق کی کامیابی پر مبارکبادی دینے کاسلسلہ جاری ہے ایڈوکیٹ مختارالحق , مولاناوکیل مظاہری , حافظ عبیداللہ ,ڈاکٹر عبدالحمید , محمد اقبال, محمد فاروق ,عبداللہ زین انصاری , عبدالقیوم انصاری ,شفیق انصاری, عبدالرحمان انصاری ,وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی اور اپنی پاکیزہ دعاؤں سے نوازا

0 comments

Leave a Reply