SEED کی جانب سے سالانہ اسکالرشپ تقسیم

طلبہ تعلیمی منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ اہداف کے تعین پر توجہ دیں / سید عاصم عبداللہ


نئی دہلی : (پریس ریلیز ) مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ (MET) کے زیرِ اہتمام سپورٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک ڈویلپمنٹ کی  اسکالرشپ تقسیم کی تقریب ایم ای ٹی کے  ابوالفضل انکلیو، صدر دفتر میں ہوئی۔


سیڈ ہر سال ایم ای ٹی کے اشتراک سے 250 فراہم کرتا ہے
اس  موقع پر  100 طلبہ کو SEED  اسکالرشپ سے نوازا گیا، جن میں انڈر گریجویٹ طلبہ کو 20 ہزار، پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو 25 ہزار، اور پی ایچ ڈی طلبہ کو 30 ہزار روپے  کے چیک فراہم کیے گئے تاکہ وہ اپنے تعلیمی سفر کو بلا رکاوٹ جاری رکھ سکیں۔
مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری طارق اکرام اللہ نے بتایا کہ یہ اسکالرشپ سید ناصر الدین حسینی کی کاوشوں سے ممکن ہوئی ہے، جو اس کے بانی ہیں، اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "یہ اسکالرشپ نوجوانوں کو تعلیم کے ذریعے خودمختار بنانے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے ایک عملی قدم ہے۔"


اس موقع پر ڈاکٹر محمد انیس نے ٹرسٹ کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور طلبہ کو محنت، علم دوستی اور ایمانداری کو اپنا شعار بنانے کی تلقین کی۔
تقریب میں مہمانِ  خصوصی کریر کونسلر  سید عاصم عبداللہ اور محمد کیرتی نے کریئر کونسلنگ سیشن کے دوران طلبہ کو تعلیمی منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ اہداف کے تعین پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔


تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایم ای ٹی اور معاونین کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ تعلیم ہی ملت کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

0 comments

Leave a Reply