انوکھا عید ملن : انہیں مبارکباد دیجیے
جس میں 34 پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرنے والے فلاحی اعزاز سے نوازے گئے

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز) یہ جامعۃ الفلاح بلریا گنج اعظم گڑھ کے وہ فارغین ہیں جنہوں نے ملک کی مختلف یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا سرگرم رول ادا کر رہے ہیں 7. مئی بروزاتوارانجمن طلبہ قدیم دہلی یونٹ فلاحی برادران کی جانب سے شاہین پبلک اسکول شاہین باغ جامعہ نگر میں ۔ 'عید ملن تقریب 'کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں 34 پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرنے والے فلاحی اعزاز سے نوازے گئے. اس عید ملن تقریب میں 300 سے زائد فارغین نے شرکت کی.
ان فارغین فلاح میں بہت سے فارغین دہلی یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں پروفیسر اور ڈین کی کی حیثیت سے اپنے فرائض ادا کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی گورنمنٹ اسکول میں تدریس سے وابستہ اورمختلف ریسرچ سنٹرس اورملٹی نیشنل کمپنیوں میں خدمات انجام دینے والے فلاحیوں کی خاصی تعداد اس پروگرام میں موجود تھی۔

ناظم جامعہ مولانا محمد طاہر مدنی صاحب نے کلیدی خطبہ دیا. عید ملن کا موضوع تھا ملک و ملّت کی تعمیر و ترقی میں فارغین جامعۃ الفلاح کا کردار'.
مولانا نے مختلف میدانوں میں فارغین جامعہ کے خدمات کے حوالہ سے گفتگو کی اور تعلیم سے لیکر صحافت تک، وکالت سے لیکر ایڈمنستڑیشن اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں فلاحیوں کی خدمات کا تذکرہ کیا اور ملک وملک کے لئے ان کو مفید قرار دیا۔
مولانا نے اس موقع پر جامعہ الفلاح سے فارغ ہونے والے طالبات کا بھی خصوصی ذکر کیا اور مختلف میدانوں میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے بتایا کہ جامعہ سے فارغ ہونے والی طالبات کے تعداد وہاں سے فارغ ہونے والے طلبہ سے ہمیشہ زیادہ ہوتی ہے اور وہاں ان کی تعلیم وتربیت کا بہترین نظم کیا گیا ہے۔
جامعۃ الفلاح کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں مندرجہ بالا ویڈیو دیکھیں ؟
جامعۃ الفلاح کا قیام مشرقی اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں 1962 میں عمل میں آیا۔جو کہ ایک تحریکی ادارہ ہےجس کا مقصد ایسے افراد تیار کرنا۔ جو قرآن و سنت کا گہرا علم اور دینی بصیرت رکھتے ہوں۔ جن کی نظروقت کے اہم مسائل پر ہو اور جوغیر اسلامی افکار و نظریات سے بخوبی واقف ہوں۔

جو اسلامی اخلاق وکردار کے حامل ہوں جن میں احیائے دین اوراعلاءکلمۃ اللہ کا جذبہ ہو۔
جو گروہی ،جماعتی اور فقہی اختلاف سے بالاتر ہوکر وسعت قلب و نظر کے ساتھ معاشرے کی اصلاح و تعمیر کا فریضہ انجام دے سکیں۔
انجمن کے دہلی یونٹ کے سکریٹری محمد ارشاد عالم فلاحی نے استقبالیہ اور تعارف پیش کیا جس میں انہوں نے انجمن اور جامعہ الفلاح کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔
دہلی یونٹ کے صدر رفعت کمال فلاحی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمود عاصم فلاحی نے انجام دئے۔


Murshid alam
Ok
.