آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے این سی پی یو ایل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر پرسرکارسے سوال پوچھا

The All India Muslim Council questioned the government on the delay in the formation of the executive committee of NCPUL

نئی دہلی : ( ایشیا ٹائمزنیوز ڈیسک) آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کی تشکیل نہ ہونے کے سبب کونسل کی کارکردگی متاثرہونے پرسوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ کونسل اپنے بنیادی مقصد، یعنی اردو زبان کی ترویج، میں ناکام ہورہی ہے۔ 21 ستمبر 2024 کو منعقد اپنے سالانہ اجلاس میں منظور شدہ قرارداد میں مشاورت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کونسل گزشتہ دو سالوں سے ایگزیکیٹیو کمیٹی اوروائس چیئرمین کے بغیر چل رہی ہے ۔


 ایگزیکٹیو بورڈ اور فنانس کمیٹی ابھی تک تشکیل نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے  کونسل کی کارکردگی اور اردو زبان کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ خاص طور سے مالی تعاون والی اردو کی سبھی اسکیمیں تعطل کا شکار ہیں ۔


مشاورت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر قومی اردو کونسل کی کمیٹیاں بحال کرے اور اردو زبان کی ترقی کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ کونسل اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا سکے۔


واضح ہوکہ گزشتہ تین برس قبل سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل کے دور میں جو تعطل شروع ہوا تھا ہنوز جاری ہے ، نئی اسکیمیں شروع کرنا تو دور پہلے سے جاری اسکیمیں جاری رکھ پانا مشکل ہو رہا ہے ۔

0 comments

Leave a Reply