عدیلہ ضمیر نے اسکالر اسکول کے لیے مختلف مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی

نئی دہلی، 26 جنوری 2025 

اسکالراسکول کی چھٹویں جماعت کی طالبہ عدیلہ ضمیر نے آر ڈبلیو اے کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی انعامات اپنے نام کیے۔

عدیلہ نے انگلش اسپیچ مقابلے میں پہلا، کراٹے میں دوسرا اور اسپورٹس مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ ان کی اس کامیابی پر اسکول انتظامیہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔


انعامات کی تقسیم 26 جنوری 2025 کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کی گئی، جہاں عدیلہ کو انعامات کے ساتھ کچھ نقد انعامات بھی دیے گئے

0 comments

Leave a Reply