پاکستان کے نامور شاعر دلاور علی آزر کے اعزاز میں نشست کا اہتمام

طارق فیضی کے دولت خانے پر ہوئی نشست

 

 دبئی : مورخہ۱٢ فروری بروز اتوار  طارق فیضی کے دولت خانے پر پاکستان سے تشریف لائے نامور شاعر دلاور علی آزر کے اعزاز میں ایک خوبصورت نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ 
اس مشاعرے کی صدارت جناب دلاور علی آزر نے کی۔

نظامت کے فرائض  صائمہ نقوی نے انجام دیئے۔

 شاعری شاعر کی پہچان ہے ۔ شاعر زندگی لگا دیتے ہیں اپنی شاعری کو کمال عروج تک پہنچانے میں۔ اور طارق فیضی کا خاصہ یہ ہے کہ ادب شناس ہونے کے ساتھ ساتھ وہ جوہر شناس بھی ہیں وہ گدڑی میں چھپے ہوئے لعل ڈھونڈنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ اور ان کی یہی مہارت ہمیں اس نشست میں بھی نظر آئی۔ جو شعراء اس نشست میں تشریف لائے ان سب کو دیکھ کر یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے جوہری نے جواہر کے منہ کھول دئے ہوں ۔
جن شعرا نے اپنے کلام سے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا اور اپنے اشعار دلوں پر نقش کر دئیے۔ان کے نام کچھ یوں ہیں۔

میگی اسنانی،جناب نصرت نفیس،جناب نصر نعیم،جناب احمد رضا ،جناب احیاءالاسلام،جناب شاداب الفت،جناب شہبازشمسی
 
تمام شعراء نے اپنے خوبصورت کلام سے حاضرین کو نوازا۔اور جناب  دلاور علی آزر کے خوبصورت کلام نے تو جیسے محفل کو بام عروج پر پہنچادیا۔اپنی خوبصورت شاعری کی بدولت تمام حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔اور آخر میں 
ہندوستان سے آئے مشہور گائیک دھنجنے کول نے اپنے گیتوں سے محفل میں رنگ بھر دئے۔

 خصوصی شرکت کرنے والے مہمانوں میں ساحل ، نیر سروش سید اخلاق نقوی،طحہ، جناب اخلاق وغیرہ شامل ہیں۔

سب نے طارق فیضی کی اردو ادب کیلئے جاری خدمات کو سراہا اور طارق فیضی نے دلاور علی آزر کو تحفہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ خوبصورت شاعری کے ساتھ ساتھ تمام مہمانوں نے لذیذ کھانوں سے بھی لطف اٹھایا اور اس طرح ایک خوبصورت شام اپنے انجام کو پہنچی۔

0 comments

Leave a Reply