ازبکستان کے صحافیوں کے 16 رکنی وفد نے پریس کلب آف انڈیا کا دورہ کیا

پی سی آئی اور ازبکستان جرنلسٹس یونین کے مابین باہمی صحافتی مفادات اور شراکت داری سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز نیوز ڈیسک ) پریس کلب آف انڈیا کی دعوت پر ازبکستان کے صحافیوں کے ایک 16 رکنی وفد نے نئی دہلی میں پی سی آئی کا دورہ کیا اور باہمی صحافتی مفادات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی شراکت داری اور تجربات کے تبادلے سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی کیے گئے۔

  پروگرام میں ہندوستان میں ازبکستان کے سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرزعزیز باراتوف بھی موجود تھے ۔ مفاہمت نامے پر پریس کلب آف انڈیا کے نائب صدر منورنجن بھارتی اور فرغانہ  ریجنل برانچ یونین آف جرنلسٹس آف ازبکستان کے صحافیوں کی یونین کے چیئرمین محمد جان عبیدوف نے دستخط کیے۔ میمورنڈم میں صحافیوں کے لیے ہندوستان اور ازبکستان کے سالانہ میڈیا دوروں کے انعقاد کی بھی توثیق کی گئی۔  کانفرنسوں میں شرکت کے لیے جرنلسٹوں کو مدعو کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

May be an image of 7 people, dais and text

پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لہری جو کہ ان دنوں غیر ملکی دورے پر ہیں ان کی غیر موجودگی میں نائب صدر منورنجن بھارتی کی قیادت میں یہ استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا ۔

ازبیک صحافیوں کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پریس کلب آف انڈیا کے سابق جنرل سکریٹری ونئے کمار نے پریس کلب آف انڈیا کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

May be an image of 14 people, dais and text

اس موقع پر پریس کلب آف انڈیا کے نائب صدر منورنجن بھارتی نے بھی ازبیک صحافیوں کے وفد کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دو ملکوں کے صحافیوں کا باہم ملنا جلنا  بہت اہم ہے اس سے عوام سے عوام کارابطہ مضبوط ہوتا ہے۔ آپ لوگ یقینا قابل مبارکباد اور قابل  تقلید ہیں کہ آپ کے ملک میں   99 فیصد افراد خواندہ ہیں ، ہندوستانی شہریوں کی بڑی تعدادآپ کے مشہور شہر تاشقند ،سمرقند اوربخارا سے ضرور واقف ہے ۔  ازبیک وفد میں سینئر تجربہ کار صحافیوں کے ساتھ ساتھ مختلف اخبارات اور ٹیلی ویژن نیوز چینلز کے آٹھ ایڈیٹرز بشمول نامہ نگار، فوٹو جرنلسٹ اور ڈائریکٹر شامل تھے۔ 

پریس کلب آف انڈیا کے جنرل سکریٹری نیرج ٹھاکر نے پی سی آئی کے عہدیداروں اور انتظامی کمیٹی کے ارکان کا تعارف کرایا۔  ازبکستان کے صحافیوں کو گلدستے، شال، ٹرافیاں اور تحائف سے نوازا گیا ۔  پریس کلب کے عہدیداروں اور ازبکستان کے صحافیوں کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار رہی ۔ ازبکستان کے وفد نے پریس کلب کو مستقبل قریب میں ازبکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔ 

0 comments

Leave a Reply