شمال مشرقی دہلی میں برج پوری کی 50 لڑکیوں نے لی سیلف ڈیفینس کی ٹریننگ

 

نئی دہلی : (پریس ریلیز ) دہلی میں خواتین کے ساتھ بڑھتے جرائم پر قابو پانے کے لئے، شمال مشرقی دہلی کے برج پوری میں 
خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم 'ٹوئیٹ' اور دہلی پولیس کی مشترکہ کوشش
سے ایک دس روزہ سیلف ڈیفینس تربیتی ورکشاپ ہوئی جس میں 50 نو عمر لڑکیوں کو مشکل حالات پیش آنے کی صورت میں اپنی حفاظت کرنے کی تربیت دی گئی. 

ٹوئیٹ نے یہ پروگرام دہلی پولیس کے ساتھ مل کر کیا، دس دن کی ٹریننگ کے بعد بچیاں کافی پر اعتماد نظر آئیں
انہوں نے کہا ہم نے جو کچھ سیکھا ہے اس کے ذریعے اپنی حفاظت تو کریں گے ہی ساتھ ساتھ اپنی دیگر بہنوں کو بھی سکھائیں گے
دہلی پولیس کی ٹرینر ہیڈ کانسٹیبل سشما نے بتایا کہ ہماری پوری کوشش رہتی ہے کہ ہم دہلی کے ہر محلے تک پہونچیں اور ہر بچی مضبوط بنے

ٹوئیٹ کی چیئر پرسن رحمت النساء نے دلی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری پہلی کوشش ہونی چاہیے کہ ہم بچیوں کو محفوظ معاشرہ فراہم کریں. بچیو کا حوصلہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، مجھے یقین ہے کہ یہ تربیتی ورک شاپ ان کو مزید پر اعتماد بنائے گی، انہوں نے کہا کہ دی ومن ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ ٹرسٹ خواتین کے فلاح و بہبود کا مکمل منصوبہ رکھتا ہے. خواتین کو معاشی طور پر مضبوط اور سماجی طور پر متحرک بنانے کے لیے کام کر رہا ہے. 

0 comments

Leave a Reply