وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک تقریب کے دوران پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت سال 2022 تک تیار ہوگی اور اس میں تمام جدید سہولیات موجود رہیں گی۔ تقریب کے دوران امت شاہ، راج ناتھ سنگھ کے علاوہ متعدد مرکزی وزرا موجود رہے۔ تقریب میں صنعت کار رتن ٹاٹا کے علاوہ غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔
سنگ بنیاد تقریب کے دوران ایک بین المذاہب دعا کی گئی۔ دعا میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، جین بدھ مت کے نمائندگان نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سنسد مارگ پر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ یہ نئی عمارت آتم نربھر بھارت ویزن کا ایک فطری حصہ ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ آزادی کے بعد عوامی پارلیمنٹ کی تعمیر کا پہلا تاریخی موقع ہوگا۔ نئی پارلیمنٹ 2022 میں آزادی کی 75 ویں سالگرہ میں نئے بھارت کی ضروریات اور امنگوں کے مطابق ہوگی۔
0 comments