محمد ارسلان ،ثنا خانم .شائشتہ انجم , و ویکا نند نے NEET مین کامیابی حآصل کر کے علاقہ کا نام روشن کیا

 

سمر یا واں ۔ سنت کبیر نگر:  نیٹ 2020 انٹرنس ٹیسٹ میں  ہونہار طلبہ نے کامیابی حاصل کر علاقہ کا نام روشن کیا ہے۔ کرما خان کی طالبہ ثنا خانم بنت محمد شمیم خان نے آل انڈیا رینک 6933 حاصل کیا ہے جبکہ مجھنی مجھنا کے  محمد ارسلان  ولد خالد جاوید نے 8005 ویں رینک حاصل کیا ہے۔جونئیر ہائی اسکول چمر سن کے ٹیچر پشو پتینرائن کے  بیٹے و ویکا نند 3873 رینک حاصل کر   اس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کیا ہے۔

دو دھار ا کے عبداللہ کی صاحبزادی شائشتہ انجم نے نیٹ 2020 میں  1424 رینک حاصل کر پورے ضلع میں علاقہ کا نام روشن کیا ہے۔ ہپی آل پبلک اسکول لوہراو لی  کے مینیجر مقصود احمد ندوی نے بتایا کہ شائستہ انجم کی ابتدائی تعلیم آبائی گاؤں دو دھارا کے بعد انٹر کالج تک کی تعلیم خلیل آباد سے مکمل کی۔

کوٹہ میں نیٹ کی تیاری کی ۔دوسرے کوشش میں 1424 رینک حاصل کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔

 اس بڑی کامیابی پر علاقہ کے تمام تعلیمی،سماجی و ملی تنظیموں سے وابستہ لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کا میابّ طلبہ اور انکے والدین کو  مبارکباد پیش کیا ہے۔

 کانگریس کے سینئیر لیڈر  فضل محمود،محمد عیسیٰ،جنید احمد ندوی،خالد کمال،نثار احمد،محمد زاہد،شفیق احمد سابق پرینسل،منیر عالم پرنسپل،قمر عالم صدیقی شمش الدین،مقامت  حسین،محمد ایوب  منور خان،محمد پرویز اختر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شائستہ انجم اور انکے والدین کو مبارک باد پیش کیا ہے۔یہ اطلاع ظفیر کرخی نے دی ہے۔

یوپی علماء بورڈ کے صدر شعیب احمد ندوی،ضلع پنچایت ممبر محمد احمد،فیضان احمد،مجیب اللہ پرنسپل،فیضان احمد،مینیجر،فضیل احمد ندوی مینیجر،شمشیر احمد،مینیجر،وسیم احمد پرنسپل،حافظ اعجاز منیر ڈائریکٹر،نثار احمد ندوی،ڈاکٹر شکیل احمد،ظفیر علی ،حاجی محمد شفیق پردھان،منیر احمد ندوی ،غفران احمد ندوی،حسان احمد ندوی  مقصود احمد ندوی،افضل کرخی،اطہر کرخی،محمد پرویز اختر،اُجیار وکاس منچ کے صدر انوار عالم چودھری،جنرل سیکریٹری مجیب الرحمن قاسمی فیروز احمد و غیرہ نے اں طلبہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پش کیا  اور دعائیں دی۔  علاقہ کا نام روشن کیا ہے۔ زیر تعلیم طلبہ کے لیے نمونہ ثابت ہونگے۔

0 comments

Leave a Reply