امپار نے پلازمہ عطیہ کرنے والوں سے ایپ پر رجسٹریشن کرنے کی اپیل کی ؛ ہر طرح کی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر کیا جاری
نئی دہلی : ملک میں جس طرح سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ،اس سے چاروں طرف ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ لوگوں کو اسپتالوں میں ایڈمیشن ، علاج اور پلازمہ کے لئے ڈاکٹروں کے مشورے اور مدد کی اشد ضرورت ہے۔
امپار نے پریشان حال لوگوں کی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے جس پر رابطہ کر کے کسی بھی طرح کی مدد مانگی جا سکتی ہے ، یہ ہیلپ لائن نمبر 9311770522ہے آپ اس پر واٹسیپ بھی کر سکتے ہیں ۔
نعشوں کی تدفین کے لئے سخت قسم کی مشکلات کا سامنا ہے۔ صورتحال اتنی سنگین ہوگئی ہے کہ پلازمہ ڈونر ، اسپتالوں کیلئے بیڈ اور نعشوں کی تدفین کے لئے مدد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ بیشتر معاملات میں یہ مدد اسپتالوں کے ذریعہ یہ مانگی جارہی ہے ۔
امپار ملک و ملت کی فلاح و بہبود کو لے کر کافی فکر مند ہے ، اور ہنگامی ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے ، اس نے اہل پلازمہ ڈونرزکے اندراج کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
امپار ڈاکٹروں ، اسپتالوں اور تدفین کرنے والی اتھارٹیز کے ساتھ تامل میل بنانے اور تعاون کیلئے بھی کام کررہا ہے ۔ بحران کی صورتحال کے پیش نظر ، انسانیت کی مدد ، عطیہ اور خدمت ہم سب کی فوری ذمہ داری ہے ۔ اپنے تمام امپار ممبران سے درخواست کی ہے کہ براہ کرم تمام اہل پلازمہ عطیہ دہندگان تک پہونچیں اور ان سے یہاں اندراج کی درخواست کریں
پلازمہ ڈونر اس لنک پر کلک کرکے اپنا اندراج کرائیں

0 comments