ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے دہلی سمیت ملک بھرمیں 465 طلبا کو اسکالر شپ تقسیم کیا

کرونا کی وجہ سے تقریب منعقد کرنے کے بجائے خاطوں میں رقم آن لائن ٹرانسفرکردی گئی/ عبدالکریم

 

نئی دہلی : (پریس ریلیز) ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے اپنے سالانہ تعلیمی اسکالر شپ پروگرام کے تحت دہلی کے 65 بچوں کو اسکالر شپ تقسیم کی ۔ فاونڈیشن کے اسکالر شپ کو آرڈینیٹر عبدالکریم نے بتایا کہ  کرونا گا ئیڈ لائن کی وجہ سے کوئی تقریب منعقد کرنے کے بجائے انفرادی طور پر کچھ  بچوں کو بلاکر چیک دیے گئےاوربقیہ بچوں کے خاطوں میں اسکالر شپ کی رقم آن لائن ٹرانسفرکردی گئی ۔ تقسیم کا یہی عمل ملک کی دوسری  ریاستوں میں بھی کیا گیا ہے ۔

عبدالکریم نے مزید بتایا کہ  فاونڈیشن نے اس سال  دہلی ،ہریانہ ۔ راجستھان، گجرات ، اتر پردیش  ، مدھیہ پردیش ، بہار ، جھارکھنڈ ، مغربی بنگال ، آسام ، تریپورہ کے   465  بچوں کو اسکالر شپ دیا ہے  ۔ 

انہوں نے بتایا کہ فاونڈیشن ہرسال دہلی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں الگ الگ مراکز پر انٹرویولیتا ہے اور یوجی / پی جی  کے 500 طلبا کو  اسکالر شپ کے لیے  سلیکشن کرتا ہے ۔ اسکالر شپ چاہنے والے امیدواروں سے ان کے تعلیمی عزائم، گھریلو حالات سے آگاہی حاصل کی جاتی ہے اور ان کی پرسنالٹی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس اسکالر شپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ  یہ ہیومنٹیزکے مضامین پڑھنے والے طلبہ و طالبات کو دی جاتی ہے ۔ یوجی کورس کے لیے سالانہ 10 ہزار اور پی جی کورس کے لیے سالانہ 15ہزار دیا جاتا ہے۔ 

 

0 comments

Leave a Reply