اے ایم پی کے نیشنل ٹیلینٹ سرچ ایگزام میں شرکت کے لیے آن لائن فارم بھریں

یہ ہمارے ملک میں ملت کا سب سے بڑا تعلیمی مقابلہ ہے اور تمام اسکول، کالج، یونیورسٹی، مدارس، ڈپلومہ، آئی ٹی آئی اور این آئی او ایس کے طلباء شرکت کرنے کے اہل ہیں۔


 نئی دہلی : ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) اسکول، جونیئر اور سینئر کالج کے طلبہ کی عمومی بیداری اور مسابقتی جذبے کو بڑھانے، انعام دینے اور بہترین اور ذہین طلبا کی شناخت کے ارادے سے ایک قومی سطح کا مقابلہ اے ایم پی نے نیشنل ٹیلنٹ سرچ شروع کیا ہے۔ یہ مقابلہ اسکول، جونیئر اور سینئر/ڈگری کالج کے طلبا کے لیے ہر سال منعقد ہوتا ہے۔

یہ ہمارے ملک میں ملت کا سب سے بڑا تعلیمی مقابلہ ہے اور تمام اسکول، کالج، یونیورسٹی، مدارس، ڈپلومہ، آئی ٹی آئی اور این آئی او ایس کے طلباء شرکت کرنے کے اہل ہیں۔

امسال اس مقابلے میں ہندوستان بھر کے 600 سے زائد اضلاع سے 8,000 اسکولوں اور 2,000 کالجوں کے ذہین ترین طلباء کی شرکت متوقع ہے۔ اس سال یہ مقابلہ آف لائن یعنی فزیکل موڈ میں ملک بھر میں 400 امتحانی مراکز میں منعقد کیا جائے گا۔  جو طلبہ فزیکل امتحان نہیں دے سکتے انکے لیے اے ایم پی ورلڈ موبائل ایپ پر آن لائن امتحان دینے کی سہولت بھی  دستیاب ہوگی ۔


کیٹگریز:
١. سینئر/ڈگری کالجز (انڈرگریجویٹس)
٢. جونیئر کالجز (گیارہویں اور بارہویں جماعت)
٣. اسکول (آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت)

 اہم تاریخیں:
 امتحان کی تاریخ: سنیچر، 25 نومبر 2023
 رجسٹریشن کی آخری تاریخ: پیر، 20 نومبر 2023

امتحان کا دورانیہ:
صبح 11 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک

مقام:
یہ امتحان پورے ہندوستان میں آف لائن اور آن لائن دونوں طرح سے منعقد ہوگا۔

نیشنل ٹیلنٹ سرچ مقابلہ کا رجسٹریشن اے ایم پی  ورلڈ موبائل ایپ پر ہوگا۔ ان لائن امتحان پچھلے سالوں کی طرح ہی اے ایم پی ورلڈ ایپ پر ہی منعقد ہوگا۔ آف لائن امتحان کے لیے رجسٹریشن کے دوران امتحانات کے لیے جو اضلاع موجود ہیں اس میں سے اپنے لیے مناسب ضلع منتخب کریں۔

رجسٹریشن کا عمل:
گوگل پلے اسٹور پر جائیں اور AMP World ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اپنی پرسنل ڈیٹیل کے ساتھ اپنے موبائل فون پر ایپ انسٹال کریں۔ اسٹوڈنٹ رجسٹریشن بٹن پر کلک کر کے نیشنل ٹیلینٹ سرچ پر رجسٹر کریں۔
یا
 اس لنک پر کلک کر کے ایم پی ورلڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
www.tinyurl.com/AMPWorldApp

رجسٹریشن/شرکت کی فیس: یہ مفت ہے.

انعام اور فوائد:
1. ائی ائی ٹی، جے ڈبل ای اور نیٹ کوچنگ  اے ایم پی کے 20 ٹریننگ پارٹنرز کے ذریعے سرفہرست 500 طلباء کے لئے 10 کروڑ روپے سے زائد کی کوچنگ اسکالرشپس دی جائیں گی۔

2. طلبا کے لیے 5 لاکھ کے نقد انعامات (تمام زمرے)
ہر ایک زمرے میں ٹاپ کرنے والے نقد انعامات کے مستحق ہونگے:
١. پہلی پوزیشن کے فاتحین کے لیے تیس ہزار روپے (۳۰۰۰۰)
٢. دوسری پوزیشن کے فاتحین کے لیے  بیس ہزارروپے (۲۰۰۰۰)
٣. تیسری پوزیشن کے فاتحین کے لیے دس ہزار روپے (۱۰۰۰۰)
٤-١٠. چوتھی سے دسویں پوزیشن کے فاتحین کے لیے دوہزار روپے (۲۰۰۰)
١١-٥٠. گیارہویں سے پچاسویں پوزیشن کے فاتحین کے لیےایک ہزار روپے (۱۰۰۰)
 ہرایک ریاستی سطح پر ٹاپ کرنے والے کے لیے ۱یک ہزار (۱۰۰۰)

3. سرفہرست 200 ضرورت مند طلبا کو  اے ایم پی کے انڈیا زکوۃ ڈاٹ کام کے کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعے کم از کم دس ہزار کی میرٹ-کم-مینز اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے مدد ملے گی۔

4. تمام شرکاء کو ای سرٹیفیکیٹ دیئے جائیں گے۔

مزید معلومات یہاں پر حاصل کریں:
www.ampindia.org/national_talent_search

نوٹ: صرف ہندوستانی اسکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ رجسٹرڈ طلبا ہی حصہ لے سکتے ہیں۔

0 comments

Leave a Reply