امریکی ماہرین اقتصادیات پال ملگروم اور رابرٹ ولسن کو معاشیات کا نوبل انعام

اسٹاکہوم، 12 اکتوبر (یو این آئی) امریکی ماہرین اقتصادیات پال آر ملگروم اور رابرٹ بی ولسن کو نیلامی کی تھیوری اور نیلامی کے نئے فارمیٹ کی ایجاد پر پیر کے روز سال 2020 کے نوبل انعام برائے معاشیات پیش کیا گیا۔


سویڈن کی رایل اکیڈمی آف سائنس نے نیلامی کی تھیوری کو بہتر بنانے اور نیلامی کے نئے فارمیٹ کی ایجاد کرنے کے لیے امریکہ کی اسٹنفورڈ یونیورسٹی کے پال آر ملگروم اور رابرٹ بی ولسن کو معاشیات کے لیے سال 2020 کا نوبل انعام دینے کا فیصلہ کیا، جو الفرڈ نوبل کی یاد میں دیا جاتا ہے۔ ان کی نئی ایجادات سے دنیا بھر کے فروخت کنندگان، خریداروں اور ٹیکس دہندگان کو فائدہ پہنچا ہے۔


امریکہ کی اسٹنفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ماہرین معاشیات مسٹر ملگروم اور رابرٹ ولسن نیلامی کے طریقہ کار کا باریکی سے مطالعہ کرکے نئے فارمیٹ کی ایجاد کی ہے، جو ایسے مصنوعات اور خدمات کے تبادلے میں معاون ہے، جنہیں ریڈیو فریکوئنسی جیسے مروجہ طریقے سے فروخت کرنا دشوار ہے۔

0 comments

Leave a Reply