18/10/2017


ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں: نجمہ ہپت اللہ کا طلبہ کو مشورہ

نئی دہلی‘ 9اگست (یو این آئی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کی چانسلر اور منی پور کی گورنر ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ انہیں بلند سے بلندتر ین عزم کا حامل ہونا چاہئے اور اگر زندگی کو بامقصد بنالیا جائے تو آسمان کی بلندیوں کوچھونا بھی ناممکن نہیں ۔
ڈاکٹر ہپت اللہ آج یہاں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی کے ذریعہ سول سروس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لئے منعقد تہنیتی اجلاس سے خطاب کررہی تھی۔
انہوں نے ڈاکٹر اقبال کے متعدد اشعار کے ذریعہ طلبہ اور نوجوانوں کو خوداعتمادی‘ بلند پروازی اورخودی کا پیغام بھی دیا





دیگر خبروں

2
3
4