28/07/2017


فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ یوگا کے تحت تین روزہ لیکچر سیریز کا انعقاد

علی گڑھ مسلم یونیورساٹی کی سر گرمیاں

علی گڑھ 30؍مئی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے زیرِ اہتمام آنے والے عالمی یومِ یوگا کے تحت تین روزہ لیکچر سیریز کا انعقاد عمل میں آیا جس میں علی گڑھ کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلبأ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ لیکچر سیریز کا انعقاد فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے سربراہ پروفیسر برج بھوشن سنگھ کی ہدایت میں عمل میں آیا۔

اس موقعہ پر قومی سطح کے شہرت یافتہ مقررین کو مدعو کیاگیا۔ لیکشمی بائی نیشنل یونیورسٹی کے ڈاکٹر انو رودھ سنگھ سسودیا نے یوگا کے ذریعہ تناؤ سے نجات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر راجندر سنگھ نے ایسی مختلف جسمانی، ذہنی، سماجی اور روحانی خرابیوں کے یوگا کے توسط سے تدارک پر روشنی ڈالی جن پر ابھی تک قلم نہیں اٹھایا گیا ۔

ڈاکٹر جیمر اللہ خاں نے پنت جلی یوگ فلسفہ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اوریوگا کے ذریعہ صحت سے متعلق مسائل کے حل پر گفتگو کی۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر سید خرم نثار نے انجام دئے۔ اس

موقعہ پر شعبہ کے دیگر اساتذہ بھی موجود تھے

 

بارھویں جماعت کے کمپارٹمنٹل اینڈ امپروومنٹ امتحان کے سپلیمنٹری امتحان کے فارم08؍جون تک جمع ہوں گے 

علی گڑھ 30؍مئی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینیئر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کورس پارٹ دوئم( بارھویں جماعت) کے کمپارٹمنٹل اینڈ امپروومنٹ امتحان2017کے سپلیمنٹری امتحان میں شامل ہونے کے خواہش مند امیدواران اپنے امتحان فارم معینہ فیس سمیت08؍جون2017تک جمع کرسکتے ہیں۔ یہ اطلاع کنٹرولر برائے امتحانات پروفیسر یوسف الزماں خاں نے دی ہے۔


 اورینٹیشن پروگرام اور سمر اسکول کے شرکاء نے اے ایم یو برادری کومقدس رمضان کی مبارکباد پیش کی

علی گڑھ 30؍مئی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یو جی سی ایچ آر ڈی سینٹر میں چل رہے146ویں اورینٹیشن پروگرام اور سمر اسکول آن ہیومن رائٹس کے شرکاء نے مقدس ماہِ رمضان المبارک کی اے ایم یو برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے110 اساتذہ نے اے ایم یو کے اسٹاف اراکین اور طلبأ و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ ہاتھرس کی ڈاکٹر دیپا گروور اور ڈاکٹر دیویندر دیکشت نے رمضان المبارک کی مقدس آمد پرشیرینی تقسیم کی۔ سینٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر اے آر قدوائی نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔





دیگر خبروں

2
3
4