28/07/2017


جامعہ نے ترکی زبان داخلہ امتحان پیپر لیک معاملہ دہلی پولیس کے حوا لے کیا

 نئی دہلی :  جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ نے بی ا ے آنرز ترکی زبان کے انٹرنس امتحان 2017 کے پیپر لیک معاملے کی تحقیق کے لئے دہلی پولیس سائبر کرائم برانچ کے حوالے کر دیا ہے۔دہلی پولیس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور پرچہ لیک کرنے والے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جامعہ نے بی اے آنرز : ترکی زبان کے انٹرنس امتحان کو دوبارہ منعقد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ اب یہ امتحان 2 جولائی 2017 کو صبح 9 بجے سے 10: 45 تک ہو گی۔اس کے لئے ایڈمٹ کارڈ جلد ہی جاری کیا جائے گا۔





دیگر خبروں

2
3
4