28/07/2017


خدا یا تیرے شکر گزار ہیں ہم

مہدی حسن عیني

 

خدا یا تیرے شکر گزار ہیں ہم
 #EidWithBlackBand
#StopMobLyching
  مہم کے پہلے مرحلہ کے بعد کچھ باتیں
 
      مجھے اللہ کی ذات سے پوری امید ہی نہیں بلکہ کامل یقین تھا کہ وہ ہم بےبسوں  کی محنت ضائع نہیں ہونے دے گا،
میں نے اس مہم کے آغاز کے پہلے منٹ میں ہی ندیم بھائی سے کہا تھا،
 کہ ہم کچھ مختلف کررہے ہیں، 
اور ظلم کے خلاف کر رہے ہیں،
انشاء اللہ کامیابی ضرور ملے گی،
لاکھ مخالفتوں کے باوجود ہم   اپنے نظریہ پر ڈٹے رہے، 
ہمارے اپنوں نے بڑی مخالفت کی، لیکن میرا دل مطمئین  تھا کہ ہم کوئی غلط اور خلاف شریعت عمل نہیں کر رہے ہیں،
کیونکہ اگر عید کے دن  کالی پٹی باندھ کر احتجاج کرنا خلاف شریعت ہوتا تو مادر علمی دارالعلوم دیوبند،
ندوۃ العلماء،مظاہر علوم،
امارت شرعیہ سمیت ملک بھر کے سینکڑوں دارالافتاء ہرگز خاموش نا رہتے.
ہمارا مقصد فقط دنیا کو یہ بتانا تھا کہ ہندوستان کے مسلمان کن مظالم کا شکار ہورہے ہیں.
ناکہ سوگ اور ماتم منانا،
کیونکہ حکومت اور میڈیا نے مجرمانہ چپی سادھی ہوئی تھی،
خیر مہم  کا نتیجہ دیکھنے کو مل رہا ہے،
سب سے پہلے ہماری مہم کو BBC نے کیا ہے، 
پھر تمام نیشنل میڈیا نے،
اور اب بین الاقوامی میڈیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم CNN نے ہندوستانی مسلمانوں کی اس مہم کو جگہ دی ہے،
اور ابھی NDTV نے اس پر خصوصی پرائم ٹائم بھی چلایا ہے،
دیر شام وزیر قانون نے  پریس کانفرنس کرکے جنید کی شہادت پر مذمت بھی کر دی ہے،اور قاتلوں کو سخت سزا دلوانے کا وعدہ بھی کیا ہے.
مغرب کے بعد ہریانہ کے وزیر اعلی نے جنید کی موت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان بھی کر دیا ہے،
 لیکن یہ سب آغاز ہے،
اصل جنگ ابھی باقی ہے،
ہم سب اللہ کے شکرگزار ہیں کہ اس نے ہم کمزوروں کی لاج رکھ لی،
اس کے بعد ملکی  غیر ملکی  نوجوانوں،دوستوں،
ملت اسلامیہ کے غیور فرزندوں اور سیکولر ہندوستانیوں  خاص طور پر SIO کے جانباز  رضاکاروں  کا 
شکریہ،
جنہوں نے 100 سے زیادہ شہروں میں احتجاج کرکے،
20 سے زیادہ جگہوں پر 
 نماز جنازہ پڑھ کر اس مومینٹ کو قومی تحریک کا رخ دیا،
سلام اور مبارکباد کے مستحق ہیں میم ٹیم کے رضاکار،
اور محبتوں  کا نذرانہ پیش ہے ٹیم عمران پرتاپ گڑھی کے کارکنوں  کی خدمت میں ...
Natinoal Mob Lyching Activists 
 کی ٹیم کا شکریہ کیونکہ ان  کی کوشش کے بغیر CNN International  #EidWithBlackBand 
مہم کو شاید جگہ نہ دیتا،
اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر چھوٹے سے چھوٹے تعاون کا شکریہ،
اب ایک نئے حوصلے  اور جذبے عزم و  ہمت اور پوری تیاری کے ساتھ فسطائیت  اور خونی بھیڑ  کے خلاف ایک ملک گیر تحریک چلائینگے، اور تمام مظلوموں کو انصاف دلانے کے لئے اپنی حقیر سی کوشش کر کے انگلی كٹواكر شہیدوں میں اپنا نام درج كروانے کی کوشش کرینگے.
انشاءاللہ 
کیونکہ 
*انجام اس کے ہاتھ ہے آغاز کرکے دیکھ*
*بھیگے ہوئے پروں ہی پرواز کرکے دیکھ*
نوٹ!
ہم اگر ہم اپنے طریقہ اور نظریہ میں غلط ہیں تو قائدین اور ثقہ علماء کرام سے گزارش ھیکہ وہ ہمیں شریعت کی روشنی میں تنبیہ کریں 
انشاءاللہ ہم رجوع کرلینگے

 





دیگر خبروں

2
3
4