28/07/2017


مسجد سید فیض الٰہی آصف علی روڑ پر حافظ محمد سفیان شاہد کا نماز تراویح میں پندر ہ واں کلام پاک مکمل

نئی دہلی: آج یہاں آصف علی روڑ پر واقعہ مسجد سید فیض الٰہی میں حافظ محمد سفیان شاہد  نے اپنا  نماز تراویح میںپندر ہ واں کلام پاک مکمل کیا۔اس موقعہ پر دعائیہ اجتماع میں ملک میں امن وامان قایم رہنے کے لئے سلامتی کی دعا کی گئی۔نیز مسلمانان عالم کو قرآن اور حدیث کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی گئی۔حافظ محمد سفیان نے خاص طور سے اپنا کلام پاک مکمل ہونے پر ا للہ پاک کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ انکو کلام پاک کے سنانے میں کافی متشابہ لگے  اور دقت  کا سامنا کرنا پڑاکیوںکہ اس مسجد سے وابستہ کچھ نام نہاد حضرات جو کہ یہاں  جیسا کہ ان لوگوں کی زبانی معلوم ہوا کہ حضرت نظام  الدین مرکز تبلیغی جماعت کے متوازی تبلیغی جماعت کا مرکز بنانے کے خو اہشمند ہیں  لوگوں نے جبراً انکی سابقہ گیارہ سال سے متعین جگہ کو ایک چھوٹی جگہ میں بدلوادیا۔

جسکے سبب انکے مقتدی بھی جگہ نہ ملنے کی وجہ سے واپس چلے گئے اور اسلئے میں برابر ذہنی دبائو کے ساتھ کلام پاک سنانے پر مجبور تھا ۔جسکی انہوں نے وقف بورڈ اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کو شکایت درج کرادی ہے۔اس موقع پر ایک قرار داد بھی پاس کی گئی جس میں کہا گیا کہ اگر اس مسجد سے ان غیر علاقائی حضرات کو بیدخل نہیں کیا گیا تو گنگا جمنی تہزیب پر مبنی اس علاقہ میںآئندہ مستقبل میں لاء اینڈ آرڈر(امن و قانون) کا مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے۔کیوںکہ یہ حضرات مسجد مزکورہ میں غیر ممالک کے وفود کی جماعتیں اتارنا چاہتے ہیںجسمیں کچھ مشتبہ لوگ بھی یہاں آکر ٹھیر سکتے ہیں۔جس سے بدامنی پھیلنے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔





دیگر خبروں

2
3
4