28/07/2017


معروف صحافی و ادیب سالک دھامپوری کی نئی کتاب’’علاج و معالجہ‘‘ کا اجراء ، کل ممبئی میں ؛ معروف شخصیات کی شرکت متوقع

 نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز) معروف صحافی و ادیب سالک دھامپوری  کی نئی کتاب صحت و طب پر تحقیقی مضامین کا مجموعہ ’’علاج و معالجہ‘‘کا  ۸؍ جولائی ۲۰۱۷ بروز ہفتہ شام ۶؍ بجے ، بمقام -دفتر عوامی وکاس پارٹی،607، جافرین کیمپس، شوڑی، ممبئی میں جناب شمشیر خاں پٹھان کے ہاتھوں ہوگا۔ صدارت کے فرائض جناب جمیل کامل صاحب ادا کریں گے۔

جس میں کئی معروف صحافی، شاعر، حکیم اور فلمی دنیا  سے متعلق شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ اجراء کا اہتمام اے پی فلم پروڈکشن،ممبئی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سالک دھامپوری صاحب کی سابقہ کتب’’چائے کی دوکان‘‘ اور ’’تکلف برطرف‘‘ کا اجرا بھی ممبئی میں سنہ ۲۰۱۵  و  ۲۰۱۶ میں ہو چکا ہے۔





دیگر خبروں

2
3
4