28/07/2017


ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا رمضان پروجیکٹ؛ 50 ہزار سے زائد افطار کٹ تقسیم ؛200 اضلاع میں ایک ہزار مقامات ضرورت مندوں کو کیا گیا یا د

نئی دہلی : ہر سال کی طرح، اس سال بھی ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن،  وزن 2026 کے تحت اپنا رمضان پراجیکٹ 2017 چلا رہا ہے۔ جس کے تحت شمالی ہند کی ریاستوں میں ضرورت مندوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔  ملک میں اتر پردیش ، بہار ، آسام ، مغربی بنگال دہلی ، مدھیہ پردیش سمیت دیگر ریاستوں کے 200 اضلاع میں 1000 سے زائد مقامات پر غریب اور ضرورت مند خاندانوں میں اب تک 50000 سے زیادہ افطار کٹ تقسیم کئے گئے ۔ اسی کے تحت آج دہلی  کے شرم وہار  میں 700 سے زائد روہنگیا مسلمانوں کی افطار دعوت کا اہتمام کیا گیا ، سبھی کے لیے عید گفٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ ایک افطار کٹ میں ایک ماہ کا راشن جوکہ 5-6 ارکان کے لئے کافی ہے  دیا جاتا ہے ۔

واضح ہو کہ فاؤنڈیشن ہمیشہ روہنگيا مسلم بھائیوں اور ان کے خاندانوں کو رمضان، قربانی اور سردی ریلیف وغیرہ سیزنل پروجیکٹس کے دوران انہیں فائدہ پہونچاتا ہے ۔  فاؤنڈیشن اس رمضان میں افطار کٹس، گروپ افطار اور عید گفٹ ہزاروں روهنگيا پناہ گزینوں کے لئے فراہم کر رہا ہے۔

جس میں خواتین ، لڑکیاں اور بچے سبھی شامل ہیں۔ فاؤنڈیشن یہ پروگرام، جموں، میوات، فرید آباد اور نئی دہلی میں منعقد کر رہا ہیں۔  حیدرآباد، میوات اور جموں میں 800 افطار کٹس روهگيا خاندانوںتقسیم کی گئی ، فرید آباد، ہریانہ میں افطار کٹس تقسیم کی گئی  اور پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے سینکڑوں لوگوں کو فائدہپہونچایا جا رہا ہے۔

2012 کے بعد سے ہی ، ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن روهنگيا پناہ گزینوں کو دہلی کے پاس کیمپوں میں ہنگامی امداد فراہم کر رہا ہے۔جس میں اناج کی تقسیم، بنیادی طبی امداد، اسکول کے لئے بانس وغیرہ شامل ہے۔ دہلی کے کنچن كنج میں 700 خاندانوں کو افطار کٹس تقسیم کی گئی، اور سب کو عید کے کپڑے بھی دیے گئے۔





دیگر خبروں

2
3
4