26/09/2017


مسلم پولٹیکل کاونسل آف انڈیا کی افطار پارٹی میں ملی رہنما،دانشوارن،ڈپلومیٹ اور صحافی سمیت سبھی طبقے کے لوگوں نے شرکت کی


نئی دہلی : مسلم پولٹیکل کاونسل آف انڈیا کی جانب سے گزشتہ روزہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے نہرو گیسٹ ہاؤس میں شاندار افطار اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملی رہنما،دانشوارن،ڈپلومیٹ اور صحافیوںسمیت سماج کےمختلفطبقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی او رسماجی ہم آہنگی کا ثبوت پیش کیا ،دعوت افطار میں تشریف لانے والی شخصیات میں جماعت اسلامی ہند کے ناظم انجینئر سلیم صاحب،پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط صاحب ،آل انڈیا مسلم پرسنل لا ءبورڈ کے رکن ڈاکٹر قاسم رسول الیاس،جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری مولانا محمد احمد ،زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے صدر محمود ظفر ،دہلی اردو اکیڈمی کے سکریٹری ڈاکٹر ماجد دیوبند ۔

unnamed (2).jpg

ڈاکٹر تسلیم رحمانی کے بیٹے سعد ان احمد رحمانی کی روزہ کشائی 

چوتھی دنیا کے چیف ایڈیٹر سابق رکن پارلیمان سنتوش بھارتیہ، جنتا دل سیکولرکے سیکریٹری کنور دانش ، یواین آئی کے صحافی عابد انور،ہمارا سماج سے عامر سلیم ،ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی وغیرہم کے نام سرفہرست ہیں،علاوہ ازیں امریکہ ،چین ،بوسینیا،فلسطین،سری لنکا اور مراقش کے سفارت کاروں نے بھی دعوت افطار میں شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہا رکیا ۔نیز اسی تقریب میں میزبان اور مسلم پولٹیکل کونسل کے صدر  ڈاکٹر تسلیم رحمانی کے بیٹے سعد ان احمد رحمانی کی روزہ کشائی کا عمل بھی انعقاد میں آیا ۔
میزبان معروف رہنما اور مسلم پولٹیکل کاونسل کے صدر ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے تما مدعوین کا پرتپاک استقبال کیا اور شاندار ضیافت کی ،ساتھ ہی انہوں نے افطار پاٹی میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

 

 






دیگر خبروں

2
3
4