28/07/2017


ڈائیریکٹ کهاتوں میں جمع ہو نگی بڑهاپہ پنشن اور دوسری امدادی رقوم

پنجاب سے ثنا دهالیوال کی رپورٹ

  ہنجاب : صوبہ پنجاب کے دیہات میں رہنے والے ضرورت مندوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑهاپہ پنشن اور دیگر اسکیموں کی رقوم ڈائیریکٹ اکاؤنٹ میںجمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. مزکورہ معلومات وزیر پنجاب محترمہ رضیہ سلطانہ نے ایک خصوصی ملاقات کے دوران دی، انہونے کہا اس سے پہلےبڑهاپہ پنشن پنچایت کی طرف سے مہیا کرائی جاتی تھی جس میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا. رضیہ سلطانہ وزیر پنجاب نے کہا کہ صوبائی سرکار نےمختلف اسکیمز کا فائدہ اٹھانے کے لیے سالانہ آمدنی کی حد 60000روپے تک بڑھا دی ہے. اسی طرح پنشن کا فائدہ لینے والوں کیلئے حلفیہ بیان میں 2.5 ایکڑ نہری / چاہی زمین یا 5 ایکڑ تک ویرانی زمین کی ملکیت اور 5 ایکڑ تک سیم والی زمین ( خاوند/ بیوی کے پاس) سے زیادہ زمین نہیں ہونے کی وضاحت کرنے والے مزکورہ اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کے قابل سمجهے جائیں گے. 





دیگر خبروں

2
3
4