28/07/2017


حضرت شیخ الحدیث ثانی کا انتقال ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ

مولانا عبد الحق اعظمی ؒ کے وصال پرعلماء میرٹھ، وتحصیل موانہ کلاں کی تعزیت، اوراظہارافسوس،،

پٹنہ۔:  دار العلوم دیوبند کے شیخ الحدیث ثانی اور معزز عالم دین حضرت مولانا عبد الحق اعظمی نے آج بعد نما ز مغرب دیوبند میں چھتہ مسجد کی بالائی منزل پر واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانسیں لیں اور نصف صدی تک قال اللہ و قال الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کی صدا لگانے والی زبان بالآخر خاموش ہو کر اپنے رب کے حضور پہونچ گئی انا للہ و انا الیہ راجعون۔آپ کی رحلت ملت اسلامیہ کا عظیم سانحہ ہے ، اور بڑا خسارہ ہے ، جس کی تلافی بہت دشوار ہے ۔

ایک مدت تک مدرسہ مفتاح العلوم مؤ میں آپ نے حدیث کی تعلیم دی اور اس کے بعد دار العلوم دیوبند تشریف لائے ، اور تا دم آخر اصح الکتاب بعد کتاب اللہ صحیح بخاری شریف کی جلد ثانی کا درس دیتے رہے ۔ بخاری شریف کے علاوہ مسلسلات کا بھی آپ درس دیتے تھے ، آپ کا درس بہت مقبول تھا اور دار العلوم دیوبند کے دورۂ حدیث کے طلبہ کے علاوہ دوسرے درجوں کے طلبہ یہاں تک کے دیگر مدارس کے طلبہ اور بسا اوقات فارغین بھی آپ کے درس میں شریک ہوتے اور آپ کی پر اثر تقریر اور درس حدیث سے اپنے قلب و جگر کو گرماتے۔ آپ بہت ہی نیک ، سادہ مزاج اور ولی صفت شخصیت کے حامل تھے، آپ کی شخصیت اہل علم کے درمیان مستجاب الدعوات سمجھی جاتی تھی ،اور اکثر آپ کی مجلس میں رقت آمیز دعا کا سلسلہ ہو تا ۔امارت شرعیہ میں جیسے ہی آپ کے انتقال کی خبر ملی سبھی پر سکتہ طاری ہو گیا اور ہر آنکھ نمناک اور قلب مغموم ہو گیا۔ مولاناسلمان قاسمی ناظم اعلی جمعیۃ علماء شہرمیرٹھ نے حضرت شیخ کے انتقال کوملت کیلئے عظیم خسارہ قراردیاھے اوراللہ سے دعاکی ھے کہ اللہ تعالیٰ حضرت شیخ الحدیث ؒ کی مغفرت فرمائے اور ان کے مقام کو بلند کرے، ان کے قبر کو منور کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے حقیقت تو یہ ہے کہ آج دار العلوم دیوبند سے تعلق رکھنے والا ہر شخص تعزیت کا مستحق ہے ۔ قارئین سے بھی دعاء مغفرت کی درخواست ہے، مولاناعبدالغفارقاسمی موانہ، مفتی اسعداللہ موانہ، مولاناسعداللہ قاسمی موانہ، مولانانفیس شھرقاضی موانہ، مفتی انوارالحق میرٹھ،مفتی عفیف اللہ، مولاناراشد، وغیرہ نے بھی بڑے دکھ اورغم کااظہارکرتے ہوئے شیخ کے انتقال کوملت کیلئے عظیم سانحہ سے تعبیرکیااورحضرت شیخ کیلئے دعافرمائی ھے اللہ تعالیٰ حضرت والاکواعلیٰ علیین میں جگہ عنایت فرمائے ملت اسلامیہ کوصبر جمیل عطافرمائے اورامت کوحضرت شیخ کانعم البدل عطافرمائے، آمین

 





دیگر خبروں

2
3
4