28/07/2017


مریخ پر پانی ملنے سے ہندوستانی سیاست میں ہلچل – ایک خبر

گپ شپ 

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اعلان کیا  ہے کہ انہوں نے مریخ پر پانی تلاش تلاش کر لیا ہے. اب اس واقعہ پر ہمارے ملک کی سیاست میں کیسا ردعمل ہوا، ذرا دیکھیں

نریندر مودی:

مترو ... 60 سال ہو گئے ملک آزاد ہوئے، آج تک پانی ملا کیا؟ (عوام - نہیں ملا ...) تو اب مریخ پر پانی ملنے کے بعد میں  آپ سب سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ...

آپ کو  'زھرہ ' پر پانی چاہئے کہ نہیں چاہئے؟ ... عوام - چاہئے ...

آپ کو 'مشتری'  پر پانی چاہئے کہ نہیں چاہئے؟ ... عوام - چاہئے ۔۔

آپ کو 'زحل' پر پانی چاہئے کہ نہیں چاہئے؟ ... عوام - چاہئے۔۔۔

تو  میں آپ سے میری ہاتھ جوڑ کر اپیل  کرتا ہوں کہ بہار انتخابات میں مجھے اپنا قیمتی دیجئے اور بی جے پی کی حکومت بنوائیے ....

  راہل گاندھی:

پانی ... پانی کیا ہوتا ہے؟ .... آج میں آپ کو بتاتا ہوں کہ پانی کیا ہوتا ہے؟ .... پانی، دراصل پانی ہوتا ہے ... یہ جو مریخ کا پانی ہے، وہ کسانوں اور مزدوروں کا پانی ہے .... غریبوں کا پانی ہے، اور یہ سوٹ بوٹ کی حکومت .... یہ مودی حکومت ... اس پانی کو صنعت کاروں کو دینا چاہتی ہے .... لیکن میں آپ کو یہ بتانے آیا ہوں کہ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے ....

اروند کیجریوال:

مریخ پر پانی تلاش کرنے کے لئے میں سائنسدانوں کو مبارک باد دیتا ہوں لیکن یہ مرکزی حکومت .... پانی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں رکھنا چاہتی ہے، دہلی کی منتخب حکومت کو پانی سے دور رکھنا چاہتی ہے ...

اسد الدین اویسی:

کوئی یہ نہ سمجھے کہ مریخ کے پانی پر صرف کسی ایک قوم کا حق ہے .... یاد رہے کہ اس پانی پر مسلمانوں کا بھی برابر کا حق ہے ...

لالو یادو:

ای مریخ پہ پانی، مریخ پہ پانی، مریخ پہ پانی کا کرتا ہے رے؟ دھت ...! ارے ای تو بہار کا پانی ہے جو ہماری بدولت گیا سے جاتا ہے .... گیا میں جا کے اپنے بزرگوں کو پانی دیتے ہو کہ نہیں؟ بولئے؟ یہی پانی مریخ پر ...پہونچ جاتا ہے  بے وقوف!

زی نیوز:

یہاں آپ کے لئے یہ جاننا انتہائی ضروری ہے کہ مودی جی اس ملک کے ایسے پہلے وزیر اعظم بن گئے ہیں جن کے دور میں مریخ پر پانی ملا ہے .... !!!

دیپک چورسیا:

اس وقت میں مریخ پر ہوں اور جیسا کہ یہاں میں دیکھ پا رہا ہوں یہ دراصل ایک سوئمنگ پول ہے جو للت مودی کا ہے، جو اپنی بیوی کے علاج کے لئے پیرس ہلٹن کے ساتھ یہاں آئے ہوئے ہیں.

فیس بک پرایک  مودی بھکت:

... دیکھ لو، یہ کہتے ہیں اچھے دن .... تم لوگ دال کی مہنگائی کا رونا ہی روتے رہنا، بس!

 

 





دیگر خبروں

2
3
4