26/09/2017


قطر کی ناکہ بندی جاری رہے گی: سعودی عرب

جدہ : سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الزبیر نے کہا ہے کہ قطر کا بائیکاٹ جاری رہے گا کیوں کہ قطر نے سفارتی بحران ختم کرنے کیلئے پیش کی گئی شرائط کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے خلیج کے موجودہ بحران کے بارے میں مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد قاہرہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔

ان چار عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنے مطالبات پر قطر کے منفی جواب پر مایوسی کا اظہار کیا لیکن قطر کے خلاف کسی طرح کی نئی پابندوں کا اعلان نہیں کیا۔ ان چار ملکوں نے 13 مطالبات پورے کرنے کیلئے قطر کو 10 دن کا وقت دیا تھا۔

ان مطالبات میں الجزیرہ نیٹ ورک کو بند کرنا، ایران کے ساتھ تعلقات کی سطح کو نیچے لانا، اخوان المسلمین ، القاعدہ اور داعش  کیلئے مالی امداد روکنا اور ترکی کا فوجی اڈہ بند کرنا شامل تھا





دیگر خبروں

2
3
4