28/07/2017


شاہ سلمان کی تعریف میں حدیں پار کرنے پر کالم نگار معطل

سعودی عرب کے ایک مقامی اخبار کے کالم نگار کو اس وقت معطل کر دیا گیا جب وہ شاہ سلمان کی تعریف کے پل باندھنے میں حد سے تجاوز کر گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق الجزیرہ نامی اخبار کے کالم نگار رمضان العنزی نے شاہ سلمان کی تعریف کرتے ہوئے وہ الفاظ استعمال کر دیے جو اللہ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

سعودی عرب میں بادشاہ کی تعریف کرنا روایتی بات ہے اور عام طور پر اس کی توقع بھی کی جاتی ہے۔

کالم نگار رمضان العنزی نے شاہ سلمان کے لیے خاصیت کے لیے وہ الفاظ استعمال کیے جو اللہ کے لیے کیے جاتے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ان الفاظ کے استعمال پر بہت حیران ہوئے اور انھوں نے کالم نگار کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

یہ کالم جمعہ کے روز شائع ہوا تھا اور اخبار الجزیرہ نے اس کالم پر معافی بھی شائع کی۔

تاہم سعودی میڈیا کے مطابق اخبار کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

 بہ شکریہ : بی بی سی اردو ڈاٹ کام 





دیگر خبروں

2
3
4