26/09/2017


یورو زون ڈیل؛ بڑی مشکل ہے ڈگر پنگھٹ کی ، پارلیامنیٹ کے باہر مظاہرہ

 ایتھینز: (دی گارجین ) یونان  کے اراکینِ پارلیمان یورو زون کی جانب سے یونان کو دیے گئے 86 بلین یوروز کے بیل آؤٹ پیکج کی سخت شرائط پر بحث کر رہے ہیں۔

اس دوران پارلیمان کے باہر بیل آؤٹ پیکج کی مخالفت کرنے والوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے جبکہ پولیس نے ان پر اشک آور گیس پھینکی۔

یونان کی پارلیمان کے پاس بیل آؤٹ پیکج کی شرائط پر بحث کرنے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے اور انھیں بدھ کی رات تک ان اصلاحات کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے۔

اگر یونان کو يورو زون سے بیل آؤٹ پیکج لینا ہے تو اس کے لیے پارلیمان کو کئی نئی اور سخت دفعات کی منظوری دینی ہوگی جس میں ٹیکسوں اور ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ یونان کی پارلمیان کو بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دینے کے لیے آج رات تک کا ہی وقت ہے۔

یونان کے وزیراغطم ایلکسس تسیپراس کا کہنا ہے کہ وہ ڈیل پر یقین نہیں رکھتے تاہم انھوں نے اراکینِ پالیمان پر اصلاحات پر راضی ہونے کے لیے زور دیا ہے۔





دیگر خبروں

2
3
4