26/09/2017


علم کے حصول کی انوکھی پیاس

ٹھیلے کے اوپر ی  حصے  پر باپ فروخت کرتا ہے  انڈا سموسہ اور بیٹا  نیچے بیٹھ کر کرتا ہے پڑھائی   

رانچی: (ایجینسی ) چار سال کا کرن کمار روز اپنے والد سنتوش مہتو کے ساتھ کام پر آ جاتا ہے۔ سنتوش رانچی کے مورہابادی میدان کے پاس انڈا اور سموسہ فروخت کرتے ہیں۔ ان کے پاس ایک ہی ٹھیلا ہے جس کے اوپری حصےپر والد اپنی دوکان لگاتے ہیں  اور بیٹا کرن ٹھیلے کے نیچے بیٹھ کر اپنا ہوم ورک مکمل کرتا ہے۔

 جب اسے کچھ سمجھ میں نہیں آتا تو وہ باپ سے پوچھتا ہے۔ والد نہیں بتا پاتے تو وہاں آنے والے كسٹمرس سے پوچھ لیتا ہے۔


سنتوش نے کہا کہ کرن سینٹ گیبریل اسکول میں نرسری کا اسٹوڈنٹ ہے۔ پڑھنے میں تیز ہے اس لئے یہاں لے آتا ہوں۔ کرایہ کے مکان کے لئے 700 روپے دیتا ہوں، جبکہ 500 روپے کرن کے اسکول کی فیس ہے  جب تک یہ پڑھے گا  تب تک پڑھائیں گے۔ میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہوں، بس دستخط کرنا جانتا ہوں ۔





دیگر خبروں

2
3
4