28/07/2017


مسلم مجلس مشاورت کا پچاس سالہ جشن 31 اگست کو، نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری گولڈن جوبلی تقریب کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی: ہندوستانی مسلم تنظیموں کی وفاق آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت اگلے 31 اگست کو اپنی نصف صدی پورے ہونے پر ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کرکے گولڈن جوبلی منائے گی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جنا ب محمد حامدانصاری اس کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔یہ تاریخی اجلاس دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منعقد ہوگا اور صبح 11 بجے سے شام تقریباً 9بجے تک جاری رہیگا۔

افتتاح کے علاوہ تین سیشن منعقد ہوں گے جن میں ملک وملت کے مسائل پر ممتاز دانشور روشنی ڈالیں گے اور مشاورت کی پچاس سالہ تاریخ پر بھی گفتگو ہوگی۔ اس موقع پر پانچ کتابوں کا اجراء بھی عمل میں آئے گا جو مشاورت کی تاریخ، اردو اور انگریزی دستاویزات، مشاورت کے بنیادی اراکین اور عہدیداران کی مختصرسوانح حیات اور مشاورت کی ڈائرکٹری پر مشتمل ہوں گی۔ یہ کتابیں اس تاریخی کانفرنس کے لئے خصوصی طور سے تیار کی گئی ہیں۔ اس جشن کی سرپرستی ملت کے اہم ترین افراد کررہے ہیں۔ اس اہم اجلاس میں مشاورت اور ملت کے دردمند افراد پورے ملک سے شریک ہوں گے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کی کئی میٹنگوں کے بعد6 جولائی کی میٹنگ میں جشن کے پروگرام اور دوسرے امورپر اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگیا۔

جشن کے آخری سیشن میں پچھلے پچاس سالوں میں مشاورت کے اہم ترین لیڈروں کے علاوہ ملت وملت کے لئے اہم خدمات انجام دینے والوں کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا جائے گا جو ایک سند اور میمنٹو پر مشتمل ہوگا۔یاد رہے کہ مشاورت کا قیام اگست 1964ء میں لکھنؤ میں عمل میں آیا تھا۔ اس عرصہ میں ملت کی اہم ترین شخصیات اس سے وابستہ رہی ہیں۔





دیگر خبروں

2
3
4