ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے جنوب مشرقی د ہلی کی ڈی ایم ہرلین کور کو 100 ' آکسی میٹر' پیش کیا

یہ آکسی میٹر کوڈ مریضوں کے لیے گھر پر نبض اور آکسیجن لیول چیک کرنے کے کام آتا ہے

نئی دہلی : ( پریس ریلیز) دارالحکومت دہلی اب بہت جلد کرونا وائرس پر قابوپانے میں کامیاب ہوتی نظرآرہی ہے ، کرونا کی سنگینی کے پیش نظر ریاستی حکومت، انتظامیہ کے لوگ  اوراہم  سماجی تنظیمیں دہلی کو کرونا سے نجات دلانے کے  لیے مل کر کام کرہی ہیں جس کے بہتر نتائج بھی اب سامنے آنے لگے ہیں ۔

حالات پر قابو پانے کے لیے جنوب مشرقی د ہلی کی ڈی ایم  ہرلین کور کافی سرگرم رول ادا کر رہی ہیں ، کرونا سے لڑائی میں ہیومن ویلفیر فاونڈیشن جنوب مشرقی د ہلی کی ڈی ایم  ہر لین کور کے ساتھ کھڑا دکھائی دے رہا ہے  ۔

فاونڈیشن کے ہیلتھ مینیجر ڈاکٹر عارف ندوی کی قیادت میں ایک ٹیم جس میں ان کے ہمراہ برٹش ہائی کمیشن کے کنسلٹینٹ ارشاد احمد بھی تھے نے آج ضلع کلکٹریٹ میں 100 آکسی میٹر ضلع مجسٹریٹ ہرلین کور کو پیش کیا ۔ یہ آکسی میٹر کوڈ مریضوں کے لیے گھر پر نبض اور آکسیجن لیول چیک کرنے کے کام آتا ہے ، جو لوگ مالی دشواری کی وجہ سے آکسی میٹر نہیں خرید سکتے انہیں یہ میٹر مفت دیے دیے جائیں گے ۔

ڈاکٹرعارف ندوی نے ضلع مجسٹریٹ کو آکسی میٹر سونپنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ فاونڈیشن ضلع انتظامیہ کے ساتھ ملکر دہلی کو کرونا سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ، انہوں نے مزید  بتایا کہ  ڈی ایم صاحبہ کی گزارش  پر آج 100 آکسی میٹر انہیں پیش کیے گئے ہیں ۔ ہم ضلع  انتظامیہ کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر کام کر رہے ہیں ، ہمیں قوی امید ہے کہ بہت  جلد یہ کوششیں رنگ لائیں گیں اور ہم دہلی کو کرونا وائرس سے نجات دلانے میں کامیاب ہوں گے ۔

0 comments

Leave a Reply